| ظالم کی قیادت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| نفرت کی سیاست ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| تو بات کیا کرتا تھا جن اچھے دنوں کی |
| در اصل قیامت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| مقتول کو کر دیتی ہے اک آن میں قاتل |
| گودی یہ صحافت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| ہر چہرے کے پیچھے ہے چھپا ایک درندہ |
| مطلب کی شرافت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| سب بیچ کے کھا جائیگا پُرکھوں کی وراثت |
| حاکم کی یہ عادت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| رکھوالے بنے بیٹھے ہیں جب ملک کے رہزن |
| کہنے کو حفاظت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
| حق بات یہاں کون بھلا سنتا تصدق! |
| جھوٹوں کی جماعت ہے ذرا دیکھ کے چلنا |
معلومات