| قابلِ تکریم ہے اونچی ہے عظمت جان لے |
| ماں کے قدموں کے تلے تیری ہے جنت جان لے |
| بختِ خفتہ کو اجاگر ماں کی کر دیتی دعا |
| کامرانی با خدا ملتی مسرت جان لے |
| رحمت و انوار میرے گھر پہ ہیں سایہ فگن |
| بالیقیں یہ ماں کے قدموں کی ہے برکت جان لے |
| حضرتِ موسیٰ کی مل جاتی رفاقت خلد میں |
| کام ایسا کرتی ہے ماں کی محبت جان لے |
| ماں اگر راضی ہے تجھ سے باخدا راضی خدا |
| یہ حدیثِ پاک فرمانِ رسالت جان لے |
| حضرتِ بسطامی کا یہ واقعہ مشہور ہے |
| ماں کے صدقے میں ملی انکو ولایت جان لے |
| ماں وہ ہستی ہے تصدق جو تجھے روشن کرے |
| خلد میں جائے گا تو ماں کی بدولت جان لے |
معلومات