| بخشش کی رات ہے یہ شفاعت کی رات ہے |
| کر لے! خدا کو راضی عبادت کی رات ہے |
| قسمت سے مل گئی ہے مبارک گھڑی تجھے |
| سجدہ قیام اور تلاوت کی رات ہے |
| اس رات کے طفیل گناہوں سے پاک کر |
| مولیٰ تِرے کرم کی عنایت کی رات ہے |
| مل جائے گی نجات جہنم کی آگ سے |
| بندوں کے واسطے یہ سعادت کی رات ہے |
| رحمت خدائے پاک کی چھائی ہے ہر طرف |
| خوشبو ہے بھینی بھینی لطافت کی رات ہے |
| ہر اک مراد آج خدا سے تو مانگ لے ! |
| لطف و کرم کی رات سخاوت کی رات ہے |
| ملتی ہے ہر دعا کو تصدق قبولیت |
| کثرت سے کر لے توبہ اجابت کی رات ہے |
معلومات