| بختِ خفتہ کو جگاتے ہیں رسولِ عربی |
| روتی آنکھوں کو ہنساتے ہیں رسولِ عربی |
| میرے جرموں کو اجاگر نہیں ہونے دیتے |
| اس طرح لاج بچاتے ہیں رسولِ عربی |
| چاند شرما کے نگاہوں کو جھکا لیتا ہے |
| رخ سے گر پردہ اٹھاتے ہیں رسولِ عربی |
| اسکی قسمت میں لکھی جاتی ہے بوئے جنت |
| دید جس کو بھی کراتے ہیں رسولِ عربی |
| منہ لگاتے نہیں جس کو یہ زمانے والے |
| اس کو سینے سے لگاتے ہیں رسولِ عربی |
| قولِ نا گفتہ کی ہر وقت خبر رکھتے ہیں |
| غیب کی بات بتاتے ہیں رسولِ عربی |
| غمزدو ! روزِ جزا پیشِ خدا امت کی |
| ہر خطا معاف کراتے ہیں رسولِ عربی |
| ڈوبا سورج بھی پلٹ آتا اشارہ پا تے |
| چاند انگلی سے گھماتے ہیں رسولِ عربی |
| کاش اک روز کوئی ایسی خبر مل جائے |
| چل تجھے طیبہ بلاتے ہیں رسولِ عربی |
| جن کو مختار بنایا ہے تصدق! رب نے |
| دو جہاں دیکھ ! چلاتے ہیں رسولِ عربی |
معلومات