| مرتبہ کتنا ہے ذیشان کچھوچھہ والے |
| آپ سمناں کے ہیں سلطان کچھوچھہ والے |
| مجھ پہ اک بار عنایت کی نظر ہو جائے |
| میری بخشش کا ہو سامان کچھوچھہ والے |
| آپ کے در پہ فرشتے بھی سلامی دیتے |
| آپکی اونچی بہت شان کچھوچھہ والے |
| سارے امراض سے جس در پہ شفا ملتی ہے |
| آپ سے ڈرتے ہیں شیطان کچھوچھہ والے |
| در سے خالی نہیں جاتا ہے کبھی بھی سائل |
| پل میں بھر دیتے ہیں دامان کچھوچھہ والے |
| بیکس و بے بس و رنجور تبسم کرتے |
| آپ کا ہے بڑا احسان کچھوچھہ والے |
| گفتگو ہم نے مکمل اے تصدق! کر دی |
| دین و دنیا مِرے ایمان کچھوچھہ والے |
معلومات