| تمہارا ہی سہارا ہے معین الدین اجمیری |
| یہی دل نے پکارا ہے معین الدین اجمیری |
| رسولِ پاک نے بھیجا ہے جس کو ہند کی نگری |
| علی کا وہ دلارا ہے معین الدین اجمیری |
| ملی ایمان کی دولت تمہاری ہی بدولت ہے |
| بڑا احساں تمہارا ہے معین الدین اجمیری |
| جدھر جاؤں تجھے پاؤں یہی جے پال بولا تھا |
| تِرا ہر سو نظارہ ہے معین الدین اجمیری |
| عطا کر دیجئے صدقہ طفیلِ عثماں ہارونی |
| گدا دامن پسارا ہے معین الدین اجمیری |
| سِوا تیرے کوئی ملجا نہ ماویٰ ہے زمانے میں |
| مجھے سب نے نَکارا ہے معین الدین اجمیری |
| عنایت کی نظر اِک بار ہو جائے تصدق پر |
| بہت مشکل گزارا ہے معین الدین اجمیری |
معلومات