| نفرت کی بات ہے نہ سیاست کی بات ہے |
| بزمِ نبی میں نعتِ رسالت کی بات ہے |
| سجدے میں سر جھکاتے ہیں اللہ کے حبیب |
| محشر میں عاصیوں کی شفاعت کی بات ہے |
| جاؤں گا ایک روز محمد کے شہر میں |
| انکے کرم کی بات عنایت کی بات ہے |
| یوں با ادب کہا ہے ربیعہ نے آپ سے |
| جنت میں اے کریم رفاقت کی بات ہے |
| میلادِ مصطفیٰ جو سجاتے ہیں اپنے گھر |
| اللہ کے رسول سے چاہت کی بات ہے |
| تعظیمِ مصطفیٰ میں کھڑے ہوگئے سنّی |
| نجدی نہ اٹھ سکا یہ عداوت کی بات ہے |
| ناموسِ مصطفیٰ پہ تصدق ہے میری جان |
| اللہ کی قسم یہ اطاعت کی بات ہے |
معلومات