چاند تارے گگن مسکرانے لگے |
میرے سرکار تشریف لانے لگے |
دھرتی امبر فضا کہکشاں کل سما |
جنکی آمد پہ سب جگمگانے لگے |
مدحتِ مصطفیٰ کر رہا ہے خدا |
نعت جبرئیل جنکی سنانے لگے |
لات و عزّٰی گرے بجھ گیا بتکدہ |
سارے ابلیس ماتم منانے لگے |
حور و غلماں ملائک بھی بہرِ ادب |
جنکی چوکھٹ پہ سر کو جھکانے لگے |
مسکرانے تصدق لگی زندگی |
نعتِ احمد جو ہم گنگنانے لگے |
معلومات