| زمانہ ہو گیا شیدا مجدد الف ثانی کا |
| کھنکتا ہر طرف سکّہ مجدد الف ثانی کا |
| مٹایا دینِ اکبر کو جِلا ایمان کو دے دی |
| بڑا احسان ہے واللہ مجدد الف ثانی کا |
| بھٹک سکتا نہیں جس پر نگاہِ ناز رکھتے ہیں |
| دلِ بسمل پہ ہے قبضہ مجدد الف ثانی کا |
| فنا میں ہو گیا ہوں اس طرح انکی محبت میں |
| جدھر دیکھوں ادھر جلوہ مجدد الف ثانی کا |
| عطا کرتے ہیں بن مانگے سخی کا آستانہ ہے |
| خوشی میں جھومتا منگتا مجدد الف ثانی کا |
| خدا نے باخدا جن کو ولایت سے نوازا ہے |
| عظیم الشان ہے رتبہ مجدد الف ثانی کا |
| برستی رحمتِ مولیٰ فرشتے بالیقیں آتے |
| سنو! نورانی ہے روضہ مجدد الف ثانی کا |
| چلو! سر ہند چلتے ہیں تصدق! شیخ کے در پر |
| جہاں گزرا ہے ہر لمحہ مجدد الف ثانی کا |
معلومات