| جہاں میں حکمرانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| بریلی راجدھانی ہے امام احمد رضاں خاں کی |
| رضا کا صدقہ کھاتے ہیں رضا کے گن بھی گاتے ہیں |
| مکمل زندگانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| امام احمد رضا خاں کا زمانہ ہو گیا شیدا |
| یہ دنیا بھی دِوانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| بٹھایا ایک سید کو رضا نے اپنے کندھے پر |
| انوکھی یہ کہانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| حکومت مشرق و مغرب حکومت ہر طرف جنکی |
| سمندر کی روانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| مِری تربت قدِ قامت مِرے احباب رکھ دینا |
| محبت کی نشانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
| کیا ایمان کو تازہ تجدد دین کو دے دی |
| تصدق مہربانی ہے امام احمد رضا خاں کی |
معلومات