| حاکم کی عداوت ہمیں منظور نہیں ہے |
| نفرت کی سیاست ہمیں منظور نہیں ہے |
| خود چور محافظ کے لبادے میں کھڑا ہے |
| اب جعلی شرافت ہمیں منظور نہیں ہے |
| مظلوم کو انصاف کے بدلے میں سزا دے |
| اندھی یہ عدالت ہمیں منظور نہیں ہے |
| لٹتی ہے جہاں روز کسی بیٹی کی عصمت |
| بے شرم حکومت ہمیں منظور نہیں ہے |
| ہر سمت لگی آگ مِرا ملک ہے زخمی |
| بھارت کی یہ حالت ہمیں منظور نہیں ہے |
| قانون جو کر دیتا ہے انسان کو بے گھر |
| وہ حکمِ خباثت ہمیں منظور نہیں ہے |
| خاموش بہت قوم کے رہبر ہیں تصدق |
| اب انکی قیادت ہمیں منظور نہیں ہے |
معلومات