| شہنشاہوں سے بہتر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| محمد ﷺ کا قلندر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| نبی ﷺ کی نعت گوئی سے ملی ہے برتری مجھ کو |
| مقدر کا سکندر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| میں سنّی قادری رضوی بریلی میرا مرکز ہے |
| رضاخاں کا میں نوکر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| یزیدی فوج کو شبیر یوں للکار کے بولے |
| سنو! میں ابنِ حیدر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| میں خاطر میں نہیں لاتا کبھی شاہین ہُدہُد کو |
| مدینے کا کبوتر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| تمہاری بھول ہے مجھ کو جو تم قطرہ سمجھتے ہو |
| میاں میں اک سمندر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
| میں ہندی ہوں تصدق! ہند سے مجھ کو محبت ہے |
| غلامِ شاہِ سنجر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا |
معلومات