| رقم ہو کس طرح ہم سے بھلا رتبہ محمدﷺ کا |
| خدا خود کر رہا ہے دیکھ لو چرچا محمدﷺ کا |
| نبیﷺکو مالکِ کون و مکاں رب نے بنایا ہے |
| ملائک بانٹتے گھر گھر میں ہیں صدقہ محمدﷺ کا |
| فلک کا چاند بھی نظریں جھکا کے جگمگاتا ہے |
| چمکتا جب سے دیکھا ہے حسیں چہرہ محمدﷺ کا |
| فرشتے دیکھنے آتے قسم سے کعبے کا کعبہ |
| عدن سے خوبصورت ہے سنو! روضہ محمدﷺ کا |
| زنانِ مصر نے یوسف پہ کاٹی انگلیاں لیکن |
| ادھر سر ہی کٹا دیتا جو ہے شیدا محمدﷺ کا |
| بلندی پر مِری قسمت کا تارا جگمگاتا ہے |
| زباں پر دیکھ لو! جب سے سجا نغمہ محمدﷺ کا |
| جنازے کو سجا کے اس لئے مدفن کو لے جاتے |
| وہ دیکھے گا تصدق قبر میں جلوہ محمدﷺ کا |
معلومات