| بگڑی ہر بات بنائیں گے مدینے والے |
| سوئی قسمت کو جگائیں گے مدینے والے |
| بزمِ سرکار سجایا ہوں عقیدہ ہے مِرا |
| گھر پہ تشریف بھی لائیں گے مدینے والے |
| دل میں سرکار کی چاہت کا خزینہ رکھنا |
| خواب میں جلوہ دِکھائیں گے مدینے والے |
| آرزو میری بھی اِک روز مکمل ہوگی |
| مجھ کو طیبہ میں بلائیں گے مدینے والے |
| ہر کوئی پھیر لیا آج ہے مجھ سے چہرہ |
| پار اب بیڑا لگائیں گے مدینے والے |
| حشر کی دھوپ میں جب کوئی نہ ضامن ہوگا |
| لاج میری بھی بچائیں گے مدینے والے |
| میرا ایمان تصدق ! ہے بروزِ محشر |
| رب سے جنت بھی دِلائیں گے مدینے والے |
معلومات