تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
اپنے رب کو چلو یاد کر لیں
اس کے ناموں کے اوراد کر لیں
جتنے جھوٹے صنم ہیں بنائے
خود کو ان سب سے آزاد کر لیں
رب کو بھاتی ہے سیرت کی خوبی
راستی من میں آباد کر لیں
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
مٹی سے جو بنے تھے پتھر بنے ہوئے ہیں
کمزور سے یہ انساں، خود سر بنے ہوئے ہیں
یہ آگ سے ڈرا کر خود آگ ہی سے کھیلیں
لوگوں کے دل میں ان کے یوں ڈر بنے ہوئے ہیں
اخلاق میں گراوٹ کردار میں ہے پستی
انسان جانور سے بدتر بنے ہوئے ہیں
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
وقت گزرتا جاتا ہے میں کھویا ہوں
غفلت کی آغوش میں کب سے سویا ہوں
ایک عجیب سا درد ہے اور اداسی بھی
یوں لگتا ہے اپنی مرگ پہ رویا ہوں
طے نہ ہوا عنوان بھی میرے جیون کا
عمر کٹی ہے کفن میں آن سمویا ہوں
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
وہ اخبار میں جو خبر دیکھتے ہیں
ہم ان پر اسی کا اثر دیکھتے ہیں
سیاست نے میرا وطن لوٹ کھایا
بقایا کو بھی بد نظر دیکھتے ہیں
گھماتے ہیں آنکھیں وہ چشمے کے پیچھے
کدھر دیکھنا ہو کدھر دیکھتے ہیں
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
وہ شہر میں کرائے گا قِتال جانتے ہیں لوگ
کہ بے حجاب حسن کا وبال جانتے ہیں لوگ
وصال جو ہمیں ملا مراد اس سے اور ہے
جہان چھوڑنے کو بھی وصال جانتے ہیں لوگ
کِیا ہے جیب چاک خود اسی لیے تو جان کر
کہ اس عمل کو عشق میں کمال جانتے ہیں لوگ
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
بولتے ہیں وہ جھوٹ بھی اس دانائی سے
جھوٹ ہی بہتر لگتا ہے سچائی سے
زخم دِیے ہیں روح پہ اس نے بدلے میں
نفع اٹھایا جس نے مری اچھائی سے
کیسے دوست ہیں پیٹھ میں خنجر گھونپ کے بھی
کہتے ہیں ناراض نہ ہونا بھائی سے
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
مانگ رہا ہوں ایک خدا سے
دن کا ہوا آغاز دعا سے
ہمت تھی اسباب نہیں تھے
مجھ کو ملا سب اس کی عطا سے
عمر نشیب و فراز میں گزری
رب نے بچایا مجھ کو بلا سے
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
آسماں میری حالت پہ روتا رہا
آنسوؤں سے میں آنکھوں کو دھوتا رہا
دل پہ نشتر چلے جس کی غفلت سے وہ
بے خبر اپنے ہی گھر میں سوتا رہا
زخم مرہم دکھا کر کریدے گئے
میں دلاسے کی چادر بھِگوتا رہا
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
میں یوں خستہ حال ہوا
وہ بھی غم سے نڈھال ہوا
دشمنِ جاں ہے جب سے خفا
میرا جینا محال ہوا
روح نے روح کو پہچانا
دل کو دل کا خیال ہوا
عادل ریاض کینیڈین
0
2
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
کسی سے پیار کا دل کو ملال ہے
وفا ملی نہیں غم کا ابال ہے
گزر گیا ہے جو وہ وقت خوب تھا
جو رہ گیا ہے وہ شاید خیال ہے
کچھ اور بھی تو ہیں دل کی ضرورتیں
مگر ترے بنا جینا محال ہے
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
بام پر آپ آتے تو کیا بات تھی
چاند ہم دیکھ پاتے تو کیا بات تھی
شکریہ آپ تشریف لائے تو تھے
آپ آ کر نہ جاتے تو کیا بات تھی
دل کے ٹکڑے لیے سوچتے ہیں یہ ہم
تم سے دل نہ لگاتے تو کیا بات تھی
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
گالی پر بھی دعائیں دوں گا میں
صبر ہر ظلم پر کروں گا میں
مصطفی کا غلام ہوں ادنی
راہِ ایماں میں جان دوں گا میں
سر کو تسلیمِ خم کِیا میں نے
رب کی مرضی میں خوش رہوں گا میں
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
کر کے اقرار جیسے بدل سے گئے
میرے سرکار جیسے بدل سے گئے
ان کی آغوش سے ہے لحد کا سفر
ہو کے بیمار جیسے بدل سے گئے
دل پہ تنہائیوں کا اثر یہ ہوا
دل کے اطوار جیسے بدل سے گئے
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
مجھ کو خنجر سے نہ تلوار سے ڈر لگتا ہے
تیرے لہجے، تری گفتار سے ڈر لگتا ہے
یوں میں اپنوں سے کہیں دور نہ ہوتا جاؤں
زندگی! اب تری رفتار سے ڈر لگتا ہے
حسنِ گفتار پہ واعظ! ترا ماتھا چوموں
پر تری ریشمی دستار سے ڈر لگتا ہے
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
وقت ناساز آخر گذر جائے گا
گر ڈٹو گے زمانہ بھی ڈر جائے گا
پنچھیوں کی قطاروں کی رفتار دیکھ
سست جو پڑ گیا وہ کدھر جائے گا
آزمائش کے تیزاب میں ڈال دو
رنگ کھوٹے کا پل میں اتر جائے گا
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
پردیس میں مقیم سلگتے چراغ ہیں
دل میں ہمارے دیس کی چاہت کے داغ ہیں
تھی تربیت غلط سو کرپشن میں لگ گئے
ورنہ ہمارے لوگ بھی روشن دماغ ہیں
اپنے وطن میں رہ کے بھی نوحہ کناں ہو تم
ہجرت نصیب ہم ہیں جہاں، باغ باغ ہیں
عادل ریاض کینیڈین
0
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
کیا بتائیں تمہیں کہ کیا ہیں ہم؟
خود پسندی میں مبتلا ہیں ہم
آس کا آخری دیا ہیں ہم
لب پہ ٹھہری ہوئی دعا ہیں ہم
ظلم ہو قہر ہو جفا ہو تم
عشق ہیں رحم ہیں وفا ہیں ہم
عادل ریاض کینیڈین
0
1
12 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
دِلم قربان جاں حاضر مرا ہے پیار پاکستان
زمانے میں مری پہچاں، مرا اظہار پاکستان
نہیں ملتی ہے آزادی کسی بازار میں سن لو
شہیدوں کا لہو دے کر ملا دشوار پاکستان
جو بد قسمت ہو اس کی قدر وہ کر ہی نہیں سکتا
میں نازاں اپنی قسمت پر مرا گھر بار پاکستان
عادل ریاض کینیڈین
0
1
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
ہاتھ میں وہ کمان رکھتے ہیں
ہم ہتھیلی پہ جان رکھتے ہیں
دھوپ نفرت کی سخت ہے، سو ہم
پیار کا سائبان رکھتے ہیں
جس کے ہر لفظ میں ہے ایک جہاں
ہم وہ اردو زبان رکھتے ہیں
عادل ریاض کینیڈین
0
5
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
دل ہوا غم سے بوجھل تو میں رو دیا
کی جو خوشیوں نے ہلچل تو میں رو دیا
جس کی چاہت میں یہ دل دِوانہ ہوا
جب کہا اس نے پاگل تو میں رو دیا
میرے دل کی تمنا جو پوری ہوئی
جب ملا اس کا آنچل تو میں رو دیا
عادل ریاض کینیڈین
0
4
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
جہان بے ثبات ہے جناب دیکھیے
جھلک دکھا کے لوٹتا شباب دیکھیے
غموں کے بیچ سے خوشی کشید کیجیے
گھرا ہوا ہے کانٹوں میں گلاب دیکھیے
سہانے پل جو لد گئے وہ لوٹتے نہیں
مت ان کے لوٹنے کے آپ خواب دیکھیے
عادل ریاض کینیڈین
0
7
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
زمانے نے گھاؤ لگائے ہیں کیا کیا
ستم ہم سفر نے بھی ڈھائے ہیں کیا کیا
فقط پھول الفت کے بانٹے ہیں میں نے
مگر خار بدلے میں پائے ہیں کیا کیا
کٹی عمر راہوں میں، اب کیا بتاؤں
کہ ہجرت کے صدمے اٹھائے ہیں کیا کیا
عادل ریاض کینیڈین
0
8
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
گلچیں کے وفادار نگہبان ہوئے ہیں
یوں ہی تو نہیں باغ بھی ویران ہوئے ہیں
جس روز سے تخلیق یہ انسان ہوئے ہیں
پیدا یہاں پر ساتھ ہی شیطان ہوئے ہیں
یہ شہر ہے یا کوئی درندوں کا ٹھکانہ
کیوں لوگ سبھی ظلم کا عنوان ہوئے ہیں
عادل ریاض کینیڈین
0
7
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
آؤ دیکھیں پیار کے، رنگ کوئے یار میں
اڑ گئے اغیار کے، رنگ کوئے یار میں
خوب لمحے تھے وہی، ساتھ اس کے جو کٹے
بکھرے تھے دیدار کے، رنگ کوئے یار میں
حسن کے انداز بھی، عشق کے اطوار بھی
ہیں وہی ہر بار کے، رنگ کوئے یار میں
عادل ریاض کینیڈین
0
7
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
ہو آشا جن سے مرہم کی، دغا دیتے ہیں اکثر
نمک زخموں پہ چپکے سے لگا دیتے ہیں اکثر
ذرا سی بات پر طعنے پرانی چپقلش کے
بجھی چنگاریوں کو یوں ہوا دیتے ہیں اکثر
تری نفرت کے بدلے میں نہیں نفرت کریں گے
کہ ہم تو دشمنوں کو بھی دعا دیتے ہیں اکثر
عادل ریاض کینیڈین
0
2
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
وہ بہت ہی خاص تھا، دل کو یہ احساس تھا
سن رہا تھا دھڑکنیں، اس قدر وہ پاس تھا
واقعہ یہ کل کا تھا ساتھ اپنا پل کا تھا
ڈھل رہی تھی زندگی، وقت چل سو چل کا تھا
ایک لمحے کے لیے، جل اٹھے تھے سب دیے
سامنے تھا وہ مرے، چپ کھڑا تھا لب سیے
عادل ریاض کینیڈین
0
3
11 جنوری 2026
موزوں
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
تن سے جاں نکلنے میں ، دیر کتنی لگتی ہے
ہڈیوں کے گلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے
کام جب نکل آئے، مطلبی رفیقوں کا
ان کا من بدلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے
نیک رہ پہ چلنا تو، رب کا ہے کرم ورنہ
پاؤں کے پھسلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
عادل ریاض کینیڈین
0
7
11 جنوری 2026
رباعی
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
مرنا بھی آسان نہیں ہے
مرقد کا سامان نہیں ہے
حیرت تھی معلوم ہوا جب
آدمی کوئی مہان نہیں ہے
موت کہاں کب آ کے جھپٹ لے
بس میں اپنی جان نہیں ہے
عادل ریاض کینیڈین
0
27
11 جنوری 2026
رباعی
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
کوئی ہے کہ جس بِن گزارا نہیں ہے ؟
اسے چھوڑ دو جو تمہارا نہیں ہے
خدا کا بھی جو بن نہ پایا، قسم سے
نہیں ہے وہ ہرگز ہمارا نہیں ہے
یہ دل دیس کے حال پر رو نہ دے کیوں
سوا اس کے کچھ اور چارہ نہیں ہے
عادل ریاض
0
11
11 جنوری 2026
رباعی
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
جو بویا تھا کبھی وہ کٹ رہا ہے
چمن میں زہرِ نفرت بٹ رہا ہے
یہ اپنے ہی کیے کا ہے نتیجہ
کہ لاشوں سے وطن اب پٹ رہا ہے
یہ خونی آندھیاں جب سے چلی ہیں
مرا ان سے کلیجہ پھٹ رہا ہے
عادل ریاض
0
11
11 جنوری 2026
رباعی
Adil Riaz Canadian
@urducanadatv
ایک لطیف احساس ہوں میں
تیری روح کے پاس ہوں میں
کتنا گہرا رشتہ ہے
تو پانی ہے پیاس ہوں میں
بیٹھا ہے جو راہوں میں
شاید اس کی آس ہوں میں
عادل ریاض
0
22
معلومات