| ہیں وطن کے نصیب پتھر کے |
| اور اس کے طبیب پتھر کے |
| فکرِ ملت کو بیچ دیتے ہیں |
| یہ بکاؤ ادیب پتھر کے |
| ظلمِ شاہی نے کر دیے دیکھو |
| ملک کے سب غریب پتھر کے |
| نرم شاخوں پہ دل کی آ بیٹھے |
| آج کل عندلیب پتھر کے |
| کان فتووں سے پک گئے سب کے |
| ہیں یہ ملاّ عجیب پتھر کے |
| جونک کا وار بھی ہے اب بے کار |
| ہو گئے سب خطیب پتھر کے |
| پیاس کیسے بجھے گی عادل اب |
| ہیں یہاں سب شبیب پتھر کے |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات