ایک لطیف احساس ہوں میں
تیری روح کے پاس ہوں میں
کتنا گہرا رشتہ ہے
تو پانی ہے پیاس ہوں میں
بیٹھا ہے جو راہوں میں
شاید اس کی آس ہوں میں
وہ بھی خاص ہے میرے لیے
اس کے لیے بھی خاص ہوں میں
مجھ سے مل کر خوش ہو نا
تم کو کتنا راس ہوں میں
عادل ریاض کینیڈین

0
22