| کسی سے پیار کا دل کو ملال ہے |
| وفا ملی نہیں غم کا ابال ہے |
| گزر گیا ہے جو وہ وقت خوب تھا |
| جو رہ گیا ہے وہ شاید خیال ہے |
| کچھ اور بھی تو ہیں دل کی ضرورتیں |
| مگر ترے بنا جینا محال ہے |
| مسرتیں ہوئیں مولا عطا مجھے |
| گناہ گار پہ بخشش کمال ہے |
| ملا ہے جو مجھے خوش ہوں اسی پہ میں |
| سکونِ قلب کا رب سے سوال ہے |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات