| کیا بتائیں تمہیں کہ کیا ہیں ہم؟ |
| خود پسندی میں مبتلا ہیں ہم |
| آس کا آخری دیا ہیں ہم |
| لب پہ ٹھہری ہوئی دعا ہیں ہم |
| ظلم ہو قہر ہو جفا ہو تم |
| عشق ہیں رحم ہیں وفا ہیں ہم |
| اجڑا اجڑا سا دل کا آنگن ہے |
| جب سے گھر بار سے جدا ہیں ہم |
| کالے کرتوت ہیں پسِ پردہ |
| اور کہنے کو پارسا ہیں ہم |
| جن کو طاقت ملے، سمجھتے ہیں |
| اس زمیں پر تو بس خدا ہیں ہم |
| تم ہو آغاز جس محبت کا |
| اس محبت کی انتہا ہیں ہم |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات