| بڑی چال باز اس کی پہچان ہے |
| وہ بہروپیا سا نگہبان ہے |
| کبھی نیکیوں کا تکبر، انا |
| کبھی کہتا تُو ہی تو انسان ہے |
| دکھائے وہ سبز اور سہانے سے باغ |
| کہے مفلسوں سے کہ سامان ہے |
| کبھی روک دے تجھ کو سجدوں سے وہ |
| کبھی کفر کہتا کہ ایمان ہے |
| ریا اور نفاق اس کے ہتھیار ہیں |
| جو دھوکا نہ سمجھے وہ نادان ہے |
معلومات