گالی پر بھی دعائیں دوں گا میں
صبر ہر ظلم پر کروں گا میں
مصطفی کا غلام ہوں ادنی
راہِ ایماں میں جان دوں گا میں
سر کو تسلیمِ خم کِیا میں نے
رب کی مرضی میں خوش رہوں گا میں
دل کی سرگوشیاں جو سنتا ہے
اس خدا پر یقیں رکھوں گا میں
امن کا پھول بن کے دنیا میں
خوشبوئیں بانٹتا پھروں گا میں
مثل اصحاب، حق کی خاطر تو
ہنس کے ہر اک ستم سہوں کا میں

0
1