| تو نے بھگوان کی چاہت میں گرائی مسجد |
| میں نے اللہ کی الفت میں گرایا مندر |
| ایسے سجدوں سے تو اب بوئے ریا آتی ہے |
| آؤ شیطان کو اب شکر کا سجدہ کر لیں |
| ایشور و اللہ کی مسجد ہو یا گرجا، مندر |
| ظلم کی آگ میں ہر ایک کو اب جھونکیں ہم |
| ایسا سجدہ تو ہمیں محض دکھاوا لگتا |
| سب جلا ڈالیں، جہنم کا نظارہ کر لیں |
| خونِ آدم سے وضو کر کے جو نکلے ہیں یہاں |
| ان درندوں کو مصلوں کا سہارا کر لیں |
معلومات