| اپنے رب کو چلو یاد کر لیں |
| اس کے ناموں کے اوراد کر لیں |
| جتنے جھوٹے صنم ہیں بنائے |
| خود کو ان سب سے آزاد کر لیں |
| رب کو بھاتی ہے سیرت کی خوبی |
| راستی من میں آباد کر لیں |
| آ برائی کو جڑ سے اکھاڑیں |
| نیکیوں سے بھی دل شاد کر لیں |
| رب سے مانگیں مدد ہم ہمیشہ |
| سامنے اس کے فریاد کر لیں |
| یہ سکھاتی ہے رب کو منانا |
| بس محبت کو استاد کر لیں |
| سیکھ لیں زندگی کا سلیقہ |
| یاد آقا کے ارشاد کر لیں |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات