تمہارے پاس ہیں امّاں سنبھالنا ان کو
انھی میں ہے مری بھی جاں سنبھالنا ان کو
ہرا بھرا ہوں ابھی تک دعاؤں سے ان کی
انھی کو ہے مرا ارماں سنبھالنا ان کو
پناہ دی ہے دکھوں سے انھی کے آنچل نے
ہیں میرے درد کا درماں سنبھالنا ان کو
انھی کے دم سے سبھی رونقیں ہیں دنیا کی
مرا جہان ہیں امّاں سنبھالنا ان کو
یہ والدین ہیں اُف بھی انھیں نہیں کہنا
ہمارے رب کا ہے فرماں سنبھالنا ان کو

0
3