| مانگ رہا ہوں ایک خدا سے |
| دن کا ہوا آغاز دعا سے |
| ہمت تھی اسباب نہیں تھے |
| مجھ کو ملا سب اس کی عطا سے |
| عمر نشیب و فراز میں گزری |
| رب نے بچایا مجھ کو بلا سے |
| اس کا فضل ہے دور رہا ہوں |
| ہر گمراہی اور گنہ سے |
| سب کچھ تیرا، اور تو میرا |
| میں راضی ہوں تیری رضا سے |
| چھوڑ دے چاہے مجھ کو زمانہ |
| کچھ بھی نہیں محبوب خدا سے |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات