| نعرئے جہد کا انکاری ہے فن کاری ہے |
| چاہے وہ جتنا عزاداری ہے فن کاری ہے |
| مسند و منبر و محراب سے اے مسلم بچ |
| جو صدا اب وہاں سے آتی ہے فن کاری ہے |
| تم کو دھوکے میں کہیں ڈال نہ دیں مال و رسد |
| اہلِ لشکر کی جو تیاری ہے فن کاری ہے |
| بشر کا جو مذاق یوں اڑاتے ہیں |
| یہ کون لوگ ہیں کہاں سے آتے ہیں |
| جو زندہ ہیں انھیں تو یہ ستاتے ہیں |
| مرے ہوؤں کی قبروں کو سجاتے ہیں |
| مقابلہ ہے آج بھی یزید سے |
| مگر حسین پر یہ صرف روتے ہیں |