| کارخانے والوں کا اچھا گزارا چل رہا ہے |
| عشق والوں کا خسارے پر خسارہ چل رہا ہے |
| مر گیا تھا جس ڈرامے میں کبھی وہ سین دیکھا |
| گر نہیں دیکھا تو ٹی وی پر دوبارہ چل رہا ہے |
| تم سے بڑھ کر ایک لڑکی سے محبت کی گئی ہے |
| فیملی میں نام تو ویسے تمھارا چل رہا ہے |
| آنکھ جس منظر کو دیکھے وہ تعاقب میں لگا ہے |
| دیکھنے آنکھوں کو اس کی ہر نظارہ چل رہا ہے |
| کون ہے یہ اپنی ہستی میں مگن سب سے کنارے |
| چال سے لگتا ہے کوئی غم کا مارا چل رہا ہے |
| نور شیر |
معلومات