| آپ جن کے قریب ہوتے ہیں |
| کتنے وہ خوش نصیب ہوتی ہیں |
| آپ کیوں لگ رہی ہیں ان کے منہ |
| سارے شاعر غریب ہوتے ہیں |
| کوئی پوچھے ہمارے بارے میں |
| تم یہ کہنا عجیب ہوتے ہیں |
| بنتے ہیں آپ کے پیامی جو |
| ان میں اکثر رقیب ہوتے ہیں |
| یہ انہی کا کہا ہوا ہے شیر |
| اپنے اپنے نصیب ہوتے ہیں |
| ----نور شیر |
معلومات