| اتنا تو ہے مجھے حافظہ یاد |
| کون کرتا ہے پر یوں سدا یاد |
| چاہتا ہوں میں دیکھوں وہ منظر |
| تم کو بھی آئے گا جب خدا یاد |
| جو سبق عشق نے ہے سکھایا |
| اچھا ہو یا برا کر لیا یاد |
| گردشِ دین و دنیا سے چھپ کر |
| ہم نے تجھ کو کیا برملا یاد |
| رہ جنوں میں خبر کچھ نہیں تھی |
| ایک رہتا ہے بس آبلہ یاد |
| مجھ سے بھی کرنے آیا تھا دو ہاتھ |
| حسن کو پر خدا آ گیا یاد |
| نور شیر |
معلومات