| شہر بھی سنسان ہو جائیں گے کیا |
| پھر مکاں ویران ہو جائیں گے کیا |
| آپ کم کر دیں ملاقاتیں اگر |
| اس طرح انجان ہو جائیں گے کیا |
| سانحہ انسانیت کا یہ بھی ہے |
| سارے ہی انسان ہو جائیں گے کیا |
| اپنی آنکھیں بند تو کر لوں گا میں |
| آپ میرے کان ہو جائیں گے کیا |
| ہاتھ رہنے دیجئے میں ٹھیک ہوں |
| سنیے! پائیدان ہو جائیں گے کیا |
| سوچتا ہوں بعد میرے عشق کے |
| مرحلے آسان ہو جائیں گے کیا |
| نور شیر |
معلومات