| پہلے دیا ہم ایک ہوا میں جلائیں گے |
| پھر تجھ کو دوست اپنی کہانی سنائیں گے |
| کوئی بھی یاد بچ نہ سکی حادثات سے |
| اب ساری عمر ہم تری یادیں بچائیں گے |
| مجھ کو اگر خدا نے یہ طاقت دی روزِ حشر |
| ہم خود ہی پھر ترے لیے جنت سجائیں گے |
| جو مشکلیں دکھائی ہیں ہم کو نصیب نے |
| جب بھی کبھی ملے تو بتا کر رلائیں گے |
| ہم آج ایک دوسرے سے وعدہ کر لیں یہ |
| بچوں کے پیار پر نہیں قدغن لگائیں گے |
معلومات