| زندگی ایک حادثہ ہی تو ہے |
| اور کیا کرتے ہم جیا ہی تو ہے |
| تم کو طاقت گناہ کی دی ہے |
| یہ تمھارے لیے جزا ہی تو ہے |
| سن محبت تو تجھ سے تھی لیکن |
| آج کل دل کہیں لگا ہی تو ہے |
| ہر کوئی ہو رہا ہے دعویدار |
| عشق تھوڑی ہے یہ وبا ہی تو ہے |
| مت کرو ہم سے بحث دوزخ کی |
| جی رہے ہیں یہ اک سزا ہی تو ہے |
معلومات