| دل بھی خاموش ہے گماں خاموش |
| جل گیا گھر مگر دھواں خاموش |
| کیسی کیسی قیامتیں گزریں |
| دیکھ کر بھی ہے آسماں خاموش |
| ٹل گیا آخر آپ کا بھی حسن |
| ہو گیا ایک نوجواں خاموش |
| روک لیتی تھیں جانے والوں کو |
| ہو گئیں اب تو کھڑکیاں خاموش |
| جیسے استانی ہو سکول کی وہ |
| کہتی ہے ایسے چپ، زباں خاموش |
معلومات