| اس کے بارے میں کیا جانتے ہو |
| اس کے گھر کا پتہ جانتے ہو |
| پینے والو! اچھا یہ بتاؤ |
| ہونٹوں کا ذائقہ جانتے ہو |
| تم جو کہتے ہو پیری فقیری |
| کون سا سلسلہ جانتے ہو |
| تم نے پوچھا ہے اس کے بدن کا |
| یار تم کیمیا جانتے ہو |
| جس کے در سے ولایت ملی ہے |
| وہ نبی کون تھا جانتے ہو |
| قول اقرار وعدہ ملاقات |
| آگے کا مرحلہ جانتے ہو |
| پھر اجازت ہے پہلے بتاؤ |
| اپنا اچھا برا جانتے ہو |
| ہم نے جانا بدر بھی احد بھی |
| تم تو بس کربلا جانتے ہو |
| نور شیر |
معلومات