کبھی کبھی انسان اپنی زندگی سے بہت تنگ اور ہار چکا ہوا ہوتا ہے ، بے بسی سی کیفیت ہوتی ہے کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کرتا ۔
|
کسی سے بات کرنے کو دل نہیں کرتا تنہائی بھی بری لگنے لگ جاتی ہے جیسے کے اپنی ذات سے ہی نفرت ہونے لگتی ہے۔
|
دنیا کی ہر چیز سے نا امیدی سی محسوس ہونے لگتی ہے۔
|
ہر چیز نحس لگنے لگ جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ میرا اس دنیا میں مقصد کیا ہے یا میں کیوں اس دنیا میں وجود رکھتا ہوں، یہ کیفیت بہت کم مدت کے لیے ہوتی ہے اور ایسا زندگی میں کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے جیسے ہی اگلے دن کا آغاز ہوتا ہے سب کچھ بدلا اور نیا سا لگتا ہے پس ہمیں ہر روز ایک نئی امید سے دن کا آغاز کرنا چاہیے اور اسی مقصد سے دن کا آغاز کرنا چاہیے کے مجھے آج ہر حال میں خوش رہنا ہے اور گردوپیش کے لوگوں کو بھی خوش رکھنا ہے ۔
|
انسان اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کر لیتا ہے مگر پھر بھی وہ مایوسی اور بے چینی کا شکار ہوتا ہے ۔
|
میرے خیال کے مطابق زندگی کا سب سے بڑا ہنر خوش رہنا ہے پھر چاہے آپ جیسے مرضی حالات کا سامنا کر رہے ہوں، خوش رہیے لوگوں میں خوشیاں بانٹیں لوگوں سے اپنی خوشی کا اظہار کریں لوگوں سے خوش اخلاقی میں ملیں یہ چھوٹے چھوٹے عوامل آپکی زندگی میں بہت بڑی مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں لہذا نئے دن کا آغاز اللہ پاک کے نام سے اور اس کا شکر ادا کرتے ہوئے کریں اللہ پاک آپ کو اور ہم سب کو خوش رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔آمین یا رب العالمین۔
|
|