خدا تیری شاہکاری بھی کمال ہے
روح جسم کے تحفظ میں کمال ہے
روح ہے امر تیرا یہ راز بھی کمال ہے
کن کہنا اور ہو جانا یہ تیرا کمال ہے
جدید دنیا علم و دانش سے معمور پڑی ہے
پھر بھی تیرا راز ہے پنہا یہ تیرا کمال ہے
بڑی منفرد ہے محبت پاک تیری اے خدا
بدلے میں سب عطا کرنا یہ تیرا کمال ہے
یوں انسانوں پر تحفہ قرآن پاک کلام تیرا
ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنا تیرا کمال ہے
دعا جیسا تحفہ عطا کرنا کچھ کم نہیں
قبولیت دعا طریقہ بتانا تیرا کمال ہے
تیری بے پناہ رحمتوں پے نثار جائیں
معاف کرنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے تیرا کمال ہے
سوچنا، جذبات اور ہیبت و انس عطا تیری
یہ زبان اور سیکھنا سکھانا خدا تیرا کمال ہے
جہاں میں ہیں اور بھی انبیاء رسول
امت محمدیہ میں پیدا کرنا تیرا کمال ہے
ارے سلیماں تیرے بس میں نہیں
خدا کی تعریف اور شکر خدا
تیری کاوش الفاظ میں خدا کی تعریف
ایسا ممکن ہونا خدا تیرا کمال ہے

0
57