Circle Image

محمد مبارک انصاری

@MDMUBARAKANSARI

محمد مبارک انصاری

میرے رب کی عطا ہے قربانی
بندگی کا مزہ ہے قربانی
سنتِ حضرتِ خلیلؑ ہے یہ
راہِ صدق و صفا ہے قربانی
سر کو رب کے لیے جھکانے کو
کتنی عمدہ عطا ہے قربانی

0
43
لبوں پہ نامِ الہی، نگاہ میں تسلیم
خلیلؑ چل پڑے لے کر وفا کا عزمِ عظیم
فضا بھی ساکت و خاموش، وقت بھی حیران
یہ کس مقام پہ پہنچا ہے عشق کا ایمان
نہ تخت و تاج کی خواہش، نہ آرزوئے جہاں
اسی نے مانگ لیا تھا دلِ پدر کا گماں

0
39
غم کے آثار مٹائیں گے چلے آؤ تم
اپنے اشعار سنائیں گے چلے آؤ تم
چھوڑ دو تم بھی جفا اور وفا کی باتیں
اک جہاں اور بسائیں گے چلے آؤ تم
داستاں اپنی محبت کا رقم کرکے ہم
اہل دنیا کو بتائیں گے گے چلے آؤ تم

0
26
زباں گونگی ہے دل بے چین سے بس یاد کرتا ہوں
میں دھوکے دے کے اپنے دل کو خود ہی شاد کرتا ہوں
تمہی تو یاد آتی ہو بھلا کیسے بھلا بتاؤں گا؟
تری تصویر کے نقشے کو میں آباد کرتا ہوں
گزارے تھے حسیں لمحے گزارے پل وہ تیرے سنگ
کرو تم یاد نا لیکن میں بھر بھی یاد کرتا ہوں

0
18
پہلی کاوش:
════❁✿❁═════
وہ حقیقت کو جو دیکھے تو ڈرامہ کہتے
اور ڈراموں کو حقیقت وہ تصور کرتے
دوسری کاوش:
════❁✿❁═════

0
17
ایسے اشعار کو ایسے شہکار کو
اب کتابوں کی صورت دِیا کیجیے
خدمتِ دین میں سب کو حصہ ملے
پس ہمارے لیے بھی دعا کیجیے
ا═══❁✿❁═══ا
طالبِ دعا

0
17
تم تخت و تاج کے مالک ہو
دنیا والوں کے رازق ہو؟
دنیا میں اکڑ کر چلتے ہو
دنیا کے تم ہی خالق ہو؟
مرنا ہے یہاں سے جانا ہے
جینے کا ہنر سکھلانا ہے

0
17
جس دن سے تم روٹھی مجھ سے دل میں لگا ہے جنگ
اعضاء میرے سب ہیں پریشاں میرا اک اک انگ
پھر سے میرے دن لوٹا دو وہی پرانی یادیں
پھر سے چلو تم وعدہ کرلو ساتھ رہوگی سنگ
دنیا والوں کی باتوں میں آکر بد ظن مت ہونا
بات رکھو تم ایسے اپنی جس کا جو ہے ڈھنگ

0
13
تنہا جینے کا ہنر ہم نے بھی اب سیکھ لیا
جس کو جانا ہے بچھڑ کر وہ خوشی سے جائے
════ ❁✿❁ ═════
شاعر: محمد فاروق آزاد

0
27
یہ دنیا فریبوں کی بستی ہے یارو
یہاں اپنی ہمّت ہی کشتی ہے یارو
نہ بہکو ہوس کے سرابوں میں آ کر
یہ برباد کرکر کے ہنستی ہے یارو
نہ کر بے حیائی نہ کر بد نگاہی
یہ شیطان کی موج مستی ہے یارو

0
17
السلام علیکم ، اللہ کرے سب بخیر و عافیت ہوں۔سورۃ الفاتحہ کا منظوم ترجمہ مطلوب ہے۔

0
3
92
آغاز ہم نے کردیا
انجام تیرے نام ہے
عشق کی یہ چوٹ ہے
اور شاعری بدنام ہے
جاؤ دیوانوں سے کہہ دو
دولتیں تم نام کرلو

0
18
یادِ انجم میں گم جب سے ہونے لگا
وقفے وقفے سے دل میرا رونے لگا
ہجر کا ان کے جب سے خیال آگیا
دل ہی دل میں بھی رنج و ملال آگیا
چند دن کی تھی مہماں چلی جائے گی
سوچتے سوچتے پھر خیال آگیا

0
17
جب سے سنا ہے تیری خبر کا
دل میرا بوجھل ہونے لگا ہے
کوئی خبر نا کچھ بھی پتا ہے
دل میرا بوجھل ہونے لگا ہے
جانے کہاں ہو جانے ہو کیسی
حالت تمہاری رب کو پتا ہے

0
20
اے میرے صنم اے میرے صنم
برداشت کیے ہیں کتنے ستم
باتوں باتوں یاد آتی ہو
آکر کے مجھ کو ستاتی ہو
میں رات ستارے گنتا ہوں
اور بات تمہاری سنتا ہوں

0
19
بہت دن ہوگئے جانم
کبھی تم سے ملے تھے ہم
کبھی خوابوں میں آجاؤ
ذرا سا وقت جائے تھم
ہماری ہر خوشی ہو تم
ہماری آنکھ نا ہو نم

0
19
اک درد اٹھا ہے سینے میں
تکلیف ہوئی ہے جینے میں
وہ ساتھ رہا تو لگتا تھا
اک نور سا ہے اب سینے میں
جب چھوڑ گیا تو دل ٹوٹا
کچھ باقی نا تھا جینے میں

0
16
آؤ کوئی کمال کرتے ہیں
ان سے ایسا سوال کرتے ہیں
سن کے بے ہوش سارے ہو جائیں
زندگی میں دھمال کرتے ہیں
ایسے کاموں کو کر دکھائیں گے
جس کا کرنا محال کرتے ہیں

0
12
اک بات کا مجھ کو خدشہ ہے
یہ ذہن میں کس کا نقشہ ہے
یہ رات ستاتی ہے مجھ کو
تنہائی رلاتی ہے مجھ کو
میں تنہا تھا میں تنہا ہوں
نہ طوعا ہوں نہ کرہا ہوں

0
16
نبی سے محبت ہے ان کی اطاعت
ہے سنت پہ چلنا ہی راہِ ہدایت
یہی ہے اطاعت، یہی بندگی ہے
یہی ہے سعادت، یہی زندگی ہے
جو سنت سے منہ موڑ لے بے بصیرت
وہی کھو گیا ہے، نہ پائے شفاعت

0
13
پنجاب کی یہ سرزمیں، ہوا ہے غم سے آتِشیں
گھروں کا ڈوبا بانکپن، مٹا ہے خوابِ انجمن
یہ کھیت جن پہ جھوم کر فضا میں گاتی تھی ہوا
وہ سب ہوا میں بہ گئے، نہ فصل ہے نہ انجمن
یہ ماں کے اشک کی زباں، یہ باپ کے ہیں خالی ہاتھ
یہ درد دیکھ کر نہ پگھلے کیوں دلوں کا تن بدن

0
10
جن کو دیکھا ہے نہ ہم نے اور سنا
پر دلوں میں ہے محمدﷺ کی ضیاء
شان ہے قرآن میں ان کی بیاں
ذکر سب سے اعلی ہے ان کا جدا
اتباع ان کی کریں گے شوق سے
حکم جو قرآن سے سب کو ملا

0
13
لمحہ بھر کے لیے تو آ تو سہی
مجھ کو پھر سے ذرا جگا تو سہی
دل نہیں لگ رہا ہے کاموں میں
کوئی ایسی دوا پلا تو سہی
میں نے مانا، خطا ہوئی مجھ سے
اب یہ پردہ ذرا اٹھا تو سہی

0
17
اہل پنجاب سب ہیں پریشاں
ان پہ سیلاب ہے ایسا آیا
کتنے بے گھر ہوئے کتنے ڈوبے
ان پہ رب کا عذاب ایسا آیا
کتنے لوگوں نے جانیں گنوائی
کتنے لوگوں کی ڈوبی خدائی

0
26
ہے پاک اور برتر تری ذات یا الٰہی
بے مثل اک سمندر تری بات یا الٰہی
دریاؤں کی روانی ندیوں میں بہتے پانی
تسبیح کر رہے ہیں تیری ذات یا الٰہی

0
16
رسمِ جہالت جس نے مٹائی
حق کی صدا بھی جس نے دلائی
لاکھوں دکھ تکلیف سہے ہیں
پھر بھی کسی سے کچھ نہ کہے ہیں
رحمت و شفقت میں جو بڑے تھے
ظلم کے آگے ڈٹ کے کھڑے تھے

0
1
30
السلام علیکم════❁خوش✿آمدید❁════چلیے منظوم گفتگو  کرتے ہیں

139
الہٰی مجھے علم و حکمت عطا کر
بصیرت بصارت سعادت عطا کر
نہیں ہے مجھے کوئی شکوہ شکایت
میرے دل کو تو اپنی چاہت عطاکر
ہمیشہ رہوں میں ترے ذکر میں گم
عبادت کی لذت حلاوت عطا کر

0
43