| ان کو دیکھا ہے نہ ہم نے اور سنا |
| پر دلوں میں ہے محمدﷺ کی ضیاء |
| شان ہے قرآن میں ان کی بیاں |
| ذکر سب سے اعلی ہے ان کا جدا |
| اتباع ان کی کریں گے شوق سے |
| حکم جو قرآن سے سب کو ملا |
| ان کی سیرت اور صورت کیا کہیں |
| امِّ معبد نے کیا ہے خود بیاں |
| رحمت للعالمیں ہیں مصطفیٰ |
| ان کی سیرت ہے ہماری نقشِ جاں |
معلومات