الہٰی مجھے علم و حکمت عطا کر
بصیرت بصارت سعادت عطا کر
نہیں ہے مجھے کوئی شکوہ شکایت
میرے دل کو تو اپنی چاہت عطاکر
ہمیشہ رہوں میں ترے ذکر میں گم
عبادت کی لذت حلاوت عطا کر
مجھے حج و عمرہ کی توفیق دے دے
مجھے بھی تو ایسی سعادت عطا کر
مجھے خانہ کعبہ سے الفت بہت ہے
مجھے بھی تو اس کی زیارت عطا کر
مبارکؔ کی خواہش ہے دیکھے مدینہ
اسے بھی تو ایسی سعادت عطا کر

0
38