| جس دن سے تم روٹھی مجھ سے دل میں لگا ہے جنگ |
| اعضاء میرے سب ہیں پریشاں میرا اک اک انگ |
| پھر سے میرے دن لوٹا دو وہی پرانی یادیں |
| پھر سے چلو تم وعدہ کرلو ساتھ رہوگی سنگ |
| دنیا والوں کی باتوں میں آکر بد ظن مت ہونا |
| بات رکھو تم ایسے اپنی جس کا جو ہے ڈھنگ |
| عزت اپنی کرنا سیکھو جیون کو تم جینا سیکھو |
| تم ہو صنف نازک تیرے اعضاء سارے انگ |
| چلو کہیں اک جہاں بسائیں چھوڑ کے سارے جھگڑے |
| خوشحالی سے جینا سیکھیں ساتھ ہو تیرا سنگ |
| چھوٹی موٹی باتیں چھوڑو، آگے ہے کیا کرنا سوچو |
| جو گزرا سو گزرا آئیندہ ہوگا نہ جنگ |
| دعا کرے تیرا یہ بھائی جیون ہو بابرکت تیری |
| اور مبارک ہو تیرا یہ سارا سفر کا جنگ |
معلومات