Circle Image

JOHNKAZMI

@Johnkazmi

کس وقت، کہاں، کیسی دعا مانگ رہا ہوں
کیا چیز میسر ہے میں کیا مانگ رہا ہوں
اطراف اندھیرا ہے اندھیرا بھی مرے دوست
ایسا ہے کہ رو رو کے دیا مانگ رہا ہوں
یہ وحشتیں جو میرے ہی ٹکڑوں پہ پلیں ہیں
میں ان کے عوَض تجھ سے صلہ مانگ رہا ہوں

0
116
یہ سچ ہے کہ قُرآں میں خُدا بول رہا ہے
اور میرا نبی رب کا کہا بول رہا ہے
تسبیح میں سرور ص کی ثناء بول رہا ہے
طاؤسِ سخن بن کے ہما بول رہا ہے
خاموش رہیں اور ذرا دیر سماوات
نوکر یہ ترا تجھ پہ لکھا بول رہا ہے

0
50
یہ کس نے نامہ لکھا ہُوا ہے؟
کہ بار آنسو بنا ہُوا ہے
لہو میں تر ہیں نگاہیں میری
عجب سماں یہ بندھا ہُوا ہے
رمین تپتی ہَوا کی مانند
زمیں پہ کیا ماجرا ہُوا ہے؟

0
56
آلام و رنج و غم کی تبھی لب کشائی تھی
جب ساحلوں پہ اشکوں نے بستی بسائی تھی
دریا چمک رہا تھا ستاروں کے زور پر
اک رات کہکشاں نے کہانی سنائی تھی
دل میں یقین ہے کہ یہ بے داغ کائنات
اک "اتفاق" نے نہیں، رب نے بنائی تھی

0
51
تشنہ دہن کو پیاس کی شدت نہ مار دے
اے شخص! مجھ کو تیری ضرورت نہ مار دے
ہوتا ہے جس طرح سے مکافات کا عمل
تجھ کو ہمارے بعد محبت نہ مار دے
تو بیچ میں نہ آ یہ ترا مسئلہ نہیں
تیری یہ گفتگو مری ہمت نہ مار دے

0
124
جب بھی انہونا واقعہ ہوتا
شور دل میں نہ کیوں بپا ہوتا
تو بچھڑتا کسی طریقے سے
سانحہ اور کچھ ہوا ہوتا
کوئی بھی دکھ نہ دیکھنا پڑتا
تو مرے دل میں گر رہا ہوتا

0
27
سب لکھا جا چُکا فسانے میں
گُل ہی شامل تھےگُل کِھلانے میں
کون میری کہانیاں سنتا؟
سب تو مصروف تھے سنانے میں
سیپ کے اندرون روشن ہوں
اور تنہا ہوں اِس زمانے میں

0
108
اُس کو سب کچھ بتا دیا جائے
بس مرا نام نہ لیا جائے
مَیں اُسے بے پناہ چاہتا ہوں
اُس ہتھیلی پہ لکھ دیا جائے
برسرِ موج ہے سفینہء دل
بندِ غم کس طرح سِیا جائے

0
74
اپنے سفر میں تجھ کو کئی بار دیکھ کر
رُکتا رہا میں راستہ دُشوار دیکھ کر
شاید اُسے پسند نہ آئے یہ سر کشی
شاید وہ روک لے مجھے اس بار دیکھ کر
جاتا ہے دل ہمارا بھی ہو کر حریصِ زخم
اُس خوبرُو کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر

0
36
یاد مجھ کو کرنے والے میرے پیارے مر گئے
جن کو مجھ سے تھی محبت لوگ سارے مر گئے
دُکھ مجھے اِس بات کا ہے میں اکیلا رہ گیا
میری بستی کے مکیں سب اُس کنارے مر گئے
وہ جُدا ہو کر دوبارہ مل سکے گا یا نہیں
کرتے کرتے عمر بھر ہم استخارے مر گئے

0
112
یہ میری بات غلط ڈھنگ سے سناتے ہیں
کچھ اور میں نے کہا تھا، یہ کچھ بتاتے ہیں
تمام عمر کبھی ہم نے یہ نہیں سوچا
ہم آئے کس لیے اور کیوں یہاں سے جاتے ہیں؟
سفر یہ چاہ کا ہے ساز باز راہ کا ہے
خراب و خستہ چلو اپنے گھر کو جاتے ہیں

0
43