| کس وقت، کہاں، کیسی دعا مانگ رہا ہوں |
| کیا چیز میسر ہے میں کیا مانگ رہا ہوں |
| اطراف اندھیرا ہے اندھیرا بھی مرے دوست |
| ایسا ہے کہ رو رو کے دیا مانگ رہا ہوں |
| یہ وحشتیں جو میرے ہی ٹکڑوں پہ پلیں ہیں |
| میں ان کے عوَض تجھ سے صلہ مانگ رہا ہوں |
| میں گفتگو کرتا ہوں درختوں سے شب و روز |
| اس دور میں بھی تازہ ہوا مانگ رہا ہوں |
| میں مانگ رہا ہوں تجھے سانسوں کے مقابل |
| اک حبس ہے میں جس میں ہوا مانگ رہا ہوں |
| کچھ اور نہیں مانگتا، میں تجھ سے خدایا |
| میں عشقِ محمد ص میں وِلا مانگ رہا ہوں |
| اک عمر جو تسیلم و رضا میں ہے گزاری |
| کرنی تھی جو مجھ پر، وہ عطا مانگ رہا ہوں |
| بس ایک نظر مجھ پہ بھی کر میرے خدایا |
| میں اپنے مقدر کا لکھا مانگ رہا ہوں |
| جون کاظمی |
معلومات