Circle Image

Syed Muhammad Idrees Shah Gillani

@idrees63

اِدْراک میں ابنِ علی آیا ہی نہیں
منکر کے دِل میں وہ سمایا ہی نہیں
شبّیر تو اک ہی آیا ہے ادریسؔ
رب نے کوئی دوسرا بنایا ہی نہیں

4
دل بنا کے تجھ کو تیرے قریب ہو گیا
تجھ پہ سب لٹا کے خود میں غریب ہو گیا
تیرے نقشِ پا پہ سب خوشیاں واری ہیں میں نے
رنج و غم تو جیسے میرا نصیب ہو گیا
میں تری نگاہ کے حسن پر ہی مر گیا
تیرے ہجر میں بہت دل عجیب ہو گیا

5
محبّت سے میں دل کو لٹکاتا ہوں
اذیت کی سولی سے مر جاتا ہوں
دکھوں کی قبا اوڑ کے جسم پر
غموں سے بھرا دل پہن لیتا ہوں
میں رکھتا ہوں اپنی تمنّاؤں کو
میں سب خواہشوں کو پھنک دیتا ہوں

5
ابنِ حیدر کا اجڑا یہ گھر دیکھ کر
عشق بھی رویا نیزَے پہ سر دیکھ کر
پھولِ جنّت کے سینے میں برچھی لگی
رو دیے صحرا دریا قمر دیکھ کر
منظرِ کربلا ظلم کی انتہا
روتا ہے عطشہ سب کو ابر دیکھ کر

11
کبھی سوچوں میں گُم رہنا، کبھی آنکھوں کو تر رکھنا
کبھی آتش پہ دل رکھنا، کبھی کانٹوں پہ سر رکھنا
تری یادوں میں رو لینا، ترے خوابوں میں جا بسنا
لہو سے نام لکھنا، تیرے چہرے پر نظر رکھنا
تری آنکھوں میں ڈوبے جانا، رعنائی میں کھو رہنا
ترے قدموں میں بیٹھے، زندگی کو پُر خطر رکھنا

9
خود پہ آئی خدا ہو گئے
لوگ کیا سے کیا ہو گئے
آیا موسم انا کا یہاں
لوگ سب پارسا ہو گئے
ہر کسی کا نیا رنگ تھا
سب ہی اب بے وفا ہو گئے

10
مرا تو سفر نا مکمل رہا ہے
ہمیشہ مرا دل ہی بے دل رہا ہے
مجھے وہ ہی بیگانہ کرتا ہے خود سے
سدا سے جو میرے بہم چل رہا ہے
تری آرزو تو اسے بھی ہے شاید
مرا سایہ جو آنکھیں یہ مَل رہا ہے

1
21
کھیل رہی ہے دنیا مرے ساتھ
غم دے کے کہتی ہم ہیں ترے ساتھ
ہم نے تو جتنا تھا اکٹھے
ہم تو ہارے بھی نہ ترے ساتھ
کس کی یہ لاشِ بوسیدہ ہے؟
کس نے کیا دھوکہ کس کے ساتھ؟

13
پہلے تھی اب یہ بات کہاں کی حیرت ہے
چپ رہنا سچ جان کے، کیا یہی غیرت ہے؟
جب بھی لٹتا ہے، تو لٹتا ہے غریب کا گھر
دیکھ کے چپ رہیں، کیا ہم میں ابھی غیرت ہے؟
گلیوں میں بے حیائی رقص کرتی ہے
کیا جہاں میں اب پردے کی کوئی قیمت ہے؟

9
کیسے کہوں، وہ مجھ سے وفا کرتا ہے؟
جب ملتا ہے، تو مجھ کو خفا کرتا ہے
محبت نسب میں شامل نہیں شاید
اسی لیے وہ مجھ سے جفا کرتا ہے
دل میں کبھی تمنّا نہ کی ملنے کی
کرتا ہے، تو بچھڑنے کی دعا کرتا ہے

17
یا خدا! تجھ سے تیرا فضلِ کبریا مانگتا ہوں
عشقِ اہلِ بیت، عشقِ مصطفیٰؐ مانگتا ہوں
پنجتن کے عشق کا میں طالب ہوں
محبتِ مرتضیٰ، زیارتِ مجتبیٰؑ مانگتا ہوں
حضرتِ شبیرؑ کے عشق کا جام مانگتا ہوں
شفاعتِ بتولؑ، سایۂِ چادرِ زہراؑ مانگتا ہوں

9