Circle Image

Yasir hayat humraz

@Saif

اندھیرے کو مٹاتے کیوں نہیں ہو
دیا تو ہے جلاتے کیوں نہیں ہو
کوئی سر پیٹتا رہ جائے گا پھر
ہوا وقت ہے جگاتے کیوں نہیں ہو
یہاں ماتم وہاں پر رقص جاری
یہاں مستی! بتاتے کیوں نہیں ہو

2
121
کس نے بچایا جال، آخر گزر گیا
کس کا تھا کیا حال، آخر گزر گیا
ان کو تھا انتظار، ہم یونہی پاس تھے
چلنے کا کیا کمال، آخر گزر گیا
کوئی مست و بے خبر،کوئی بےضمیر تھا
غم سے تھا جو نڈھال، آخر گزر گیا

86
عرصہ گزر چکا ہے تماشا نہیں کیا
اپنوں سے بے وجہ کوئی جھگڑا نہیں کیا
اک وقت تھا اپنی بھی کسی دل میں جگہ تھی
عرصہ ہوا ہے اس نے بھی دعوی نہیں کیا
بکتی رہی وفائیں یہاں کے بازار میں
عرصہ ہوا ہے حسن کا سودا نہیں کیا

2
146
اب تو انساں سے پتھر بھی ہم کلام ٹھہرے
نئی دنیا میں نئے حادثات عام ٹھہرے
یہاں جوبن میسر نہیں پھولوں کو بھی
یہاں پاوں سے مسلنا جو سر عام ٹھہرے
یہاں قانون نہیں ہے اندھیر نگری ہے
یہاں اندھے میرے سرکار کے حکام ٹھہرے

0
1
125
تمہیں خبر نہیں ہم پھر سے جگمگائیں گے
تمہاری سوچ میں آئے تو ڈگمگائیں گے
تمہاری بات بھی اپنی جگہ صحیح لگی
کہ سوکھے پیڑ کی جگے نئے اگائیں گے
تمہیں خبر نہیں بندھن کہ ٹوٹ جائے جب
ہزار بار جوڑے پر نشاں دکھائیں گے

0
73
اب کس بات پر حوالے اب کس بات پر حوالے ہیں؟
اب ہر تعلق کو توڑ ڈالے ہیں
کچھ احباب دل کے کالے ہیں
 لگتا ہے ناگ جیسے پالے ہیں
 عزت و احترام ان کا سب
 حرف بہ حرف ہی نرالے ہیں

0
129
نئی دیوار ہے جی نئی تصویر دیکھو
کسی کی پا میں پھر سے نئی زنجیر دیکھو
میں ساقی کم ہی مے خوار یہاں پر دیکھتا ہوں
وہاں ناگ کی زباں میں بھلا تاثیر دیکھو
سنا ہے خواہشوں نے نئی انگڑائی لی ہے
کسی ملا سے پوچھو، نئی تعبیر دیکھو

136
سبھی کے دکھ سبھی میں بانٹتا ہوں
نہیں برداشت اب، میں مانتا ہوں
فقیروں پر خدایا رحم فرما
سزا کس جرم کی دی، جانتا ہوں
کسی سے میری یوں قربت نہیں ہے
دعائیں مانگتا ہوں چوٹتا ہوں

135
ہم سے آپ کو جدا کردوں؟
اور کون کون سی خطا کردوں؟
بات رنجش کی اب نہیں لیکن
دل نہیں مانتا دغا کردوں
فیصلے وقت سے بدلتے ہیں
تو نہیں اب تو کیا فنا کردوں

3
194