تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Sajjad Hussain
@vijdaan
20 اگست 2023
غزل
Sajjad Hussain
@vijdaan
صرف چاہت میں یہ انعام ملا کرتا ہے
دل کے دکھنے پہ بھی آرام ملا کرتا ہے
ہے فراغت ہی کہاں یاد تمہیں کرنے کی
عشق کا جتنا ہمیں کام ملا کرتا ہے
باز آتا یہ اگر تھوڑا سیانا ہوتا
عشق میں دل کو جو انجام ملا کرتا ہے
غزل
0
32
20 اگست 2023
غزل
Sajjad Hussain
@vijdaan
دل ہی نہیں ہے جسم میں اے جان کیا کریں
خالی مکاں میں اب تجھے مہمان کیا کریں
جی بھر کے خود کو کیجئے برباد، ہاۓ دل
یوں بھی نہیں ہے وصل کا امکان کیا کریں
سب مشکلیں ہیں عشق سے لیکن اے دل مرے
اب زندگی کو اس قدر آسان کیا کریں
غزل
0
112
20 اگست 2023
آزاد نظم
Sajjad Hussain
@vijdaan
تو کیا برا تھا
اگر جو پہلو میں دل نہ ہوتا
کہ درد اتنا جو ہو رہا ہے
نہ اس قدر ہی شدید ہوتا
کہ اپنے خوابوں کے ٹوٹنے کا
نہ سلسلہ بھی مزید ہوتا
اگردل نہ ہوتا
0
35
17 اگست 2023
نظم
Sajjad Hussain
@vijdaan
زندگی کے ہونٹوں پر
غم خوشی کے قصے ہیں
اپنے اپنے دامن میں
اپنے اپنے حصے ہیں
سوچ کی زمینوں میں
یہ سوال اگتا ہے
زندگی
0
51
17 اگست 2023
آزاد نظم
Sajjad Hussain
@vijdaan
مرے شاعر
ثنائے حسن کے شیدا
رواں تیری زباں پر ہیں
مری تعریف کے جملے
کہیں یہ تذکرہ ہے پھر
مری زلفوں کی رنگت میں
عورت کا نوحہ
0
88
17 اگست 2023
نظم
Sajjad Hussain
@vijdaan
بہت قربانیاں دے کر تھی پائی ہم نے آزادی
دکھوں سے پائی تھی گویا دلِ پُرغم نے آزادی
ہمیں یوں تو یقیں ہے قوم کے آزاد ہونے کا
مگر سن لو حقیقت میں ہے پائی کم نے آزادی
اگرچہ یاد اپنوں کی ہمیں قربانیاں بھی ہیں
نظر میں اپنے جذبوں کی مگر ویرانیاں بھی ہیں
دعا دو اے مری دھرتی
0
149
17 اگست 2023
نظم
Sajjad Hussain
@vijdaan
عام سی لڑکی تری تقدیر بھی کیسی ہوئی
زندگی کے خواب کی تعبیر بھی کیسی ہوئی
اف یہ قدرت سے مگر تقسیر بھی کیسی ہوئی
دل تو دیا ہے خوبصورت پر ہے چہرہ عام سا
چاہتوں کا بھی تصور ہے ذہن میں خام سا
اور قسمت پر پڑا ہے ایک پردا شام سا
عام سی لڑکی
0
166
معلومات