تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Dabir Abbas
@dabirshah
26 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
نیا اک غم لگا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
ابھی کتنی سزا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
تمہارا حسن زد میں ہے تکبر کی، تمہیں اک دن
یہ منھ کے بل گرا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
وہ ساتھی جو بڑا ہی معتبر ہے، وقت آنے پر
وہی تم کو دغا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
غزل
0
1
14
12 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سب کو مجبور سمجھتی ہے اور خود کو نور سمجھتی ہے
وہ عام سی آنکھوں والی لڑکی خود کو حور سمجھتی ہے
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
ایک شعر
0
1
10
10 اپریل 2025
شعر
Dabir Abbas
@dabirshah
اتنی شاید ساری عمر میں نہ کی ہوں
جتنی باتیں کل تیری تصویر سے کیں
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
ایک شعر
0
3
8 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اس سے وصل ہوا تھا کب، کچھ خاص نہیں ہے یاد مجھے
بات ہوئے بھی اب تو اس سے ایک زمانہ بیت گیا
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
ایک شعر
0
6
5 اپریل 2025
شعر
Dabir Abbas
@dabirshah
نہیں جی تھا کہ جتنا بے ارادہ جی لیا میں نے
جیا جیون کو پہلے پھر، اِعادَہ جی لیا میں نے
بہت جلدی بڑھاپے کا سبب کچھ اور کیا ہو گا
گزشتہ چند سالوں میں زیادہ جی لیا میں نے
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
دو شعر
0
5
1 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ہیں دشتِ جنوں اور دشتِ بلا مجنوں کو کم
یہ دشت نوردی قائم ہے تا دشتِ عدم
افلاک پہ ہو مقبول زمین سے بڑھ کر وہ
کریں عشق کہانی ایک رقم کچھ ایسی ہم
وہ بھی ہیں حسیں، انکار نہیں لیکن صاحب
غلمان کہاں، حوران کہاں، جوں میرے صنم
غزل
0
6
1 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
یارانِ پریشان، خدا خیر کرے!
ہر سمت ہے طوفان، خدا خیر کرے!
ہمت سے ذرا اور کہ یہ منزلِ شوق
ہو جائے گی آسان، خدا خیر کرے!
حق چھوڑ کے نادان تُو کس سمت چلا
اے حضرتِ انسان، خدا خیر کرے!
غزل
0
5
1 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عمرِ بالغ میں سِن نہیں ہوتا
عشق کا قابو جِنّ نہیں ہوتا
دن گزرتا نہیں کبھی، تو کبھی
رات رہتی ہے، دن نہیں ہوتا
صبر ہی ہے علاجِ غم لیکن
کیا کروں آپ بن نہیں ہوتا
غزل
0
3
1 اپریل 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
نہ ڈھونڈو ہوش والوں میں دلِ برباد والے
نہیں ملنے کے اب تم کو "جنوں آباد" والے
طریقے سب کو آتے ہیں ستم کے لاکھ لیکن
کہاں آئیں کسی کو اُس ستم ایجاد والے
کہا اتنا کہ ہم ہی ہیں حقیقت میں حقیقت
لگے الزام ہم پر پھر بہت الحاد والے
غزل
0
8
31 مارچ 2025
شعر
Dabir Abbas
@dabirshah
اب تری دید بھی میسر ہے
وحشتِ عید کم نہیں پھر بھی
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
شعر
0
2
31 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
زندگی عجلت نویسی کا قلم ہونے لگی
بے بسی کی داستاں ہر دم رقم ہونے لگی
دیکھ بیٹھے گفتگو کو عزتیں دے کر وہ جب
خامشی ان کی نظر میں محترم ہونے لگی
دشمنی میں دوستی کا ہی مزہ آنے لگا
یاد کی شعلہ زنی موجِ الم ہونے لگی
غزل
0
3
30 مارچ 2025
نظم
Dabir Abbas
@dabirshah
قابو میں دل کو رکھ کے یہ سن بات آخری
شاید کہ ہو رہی ہو ملاقات آخری
دل کو یقین ہے کہ یہ ہے رات آخری
لکھنی ہیں دل کے ہاتھ سے آیات آخری
رہ جائے اب نہ حسرتِ حالات آخری
سو کیجیے ناں دل سے مدارات آخری
آخری ملاقات
0
7
30 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
مجھ کو محض نفرت ہے وقت کے اسیروں سے
یا مجھے ہے بیزاری خاص بد ضمیروں سے
روشنی ہیں سورج کی آپ، مَیں سیاہی ہوں
ہے مرا تقابل کیا آپ سے امیروں سے
زندگی کے رستے پر دیکھ بھال کر چلنا
واسطہ نہ پڑ جائے آپ کا شریروں سے
غزل
0
6
29 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
یعنی تجھ کو رنج ہے اس کا "جو کچھ اس کے ساتھ ہوا"
اس کا کیوں احساس نہیں ہے "جو کچھ میرے ساتھ ہوا"
ایک شعر
0
7
29 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
افسردگی میں ان دنوں ہے انجمن تمام
ہیں دل گرفتہ حال پہ ہم "ہم سخن" تمام
شہرِ خرد میں ایک جو شمعِ جنون تھی
اس کو بجھا گئے ہیں مرے ہم سخن تمام
چہرے سبھی اداس ہیں، آنکھیں بھری بھری
لگتا ہے جیسے ختم ہوا حسنِ فن تمام
غزل
0
2
29 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
خواب آنکھوں میں سُلگتے ہیں، مچل جاتے ہیں
اشک بے ساختہ آنکھوں سے نکل جاتے ہیں
کچھ ترستے ہیں ملاقات کو ہم سے، ہم دم!
اور کچھ لوگ ہمیں دیکھ کے جل جاتے ہیں
ہم نشیں! وقت سے، انسان سے ڈرنا کیسا؟
جن کو رستے میں بدلنا ہو، بدل جاتے ہیں
غزل
0
7
29 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
خواب آنکھوں میں سُلگتے ہیں، مچل جاتے ہیں
اشک بے ساختہ آنکھوں سے نکل جاتے ہیں
کچھ ترستے ہیں ملاقات کو ہم سے، ہم دم!
اور کچھ لوگ ہمیں دیکھ کے جل جاتے ہیں
ہم نشیں! وقت سے، انسان سے ڈرنا کیسا؟
جن کو رستے میں بدلنا ہو، بدل جاتے ہیں
غزل
0
6
29 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
وفائیں بے نظیر تھیں وہ پہلے پانچ سال تو
کہ باہمی اسیر تھیں وہ پہلے پانچ سال تو
وہ دن کہ روشنی بھرا، وہ رات چاندنی بھری
مسرتیں کثیر تھیں وہ پہلے پانچ سال تو
وہ قہقہے، وہ مستیاں، وہ بے خودی کے سلسلے
کہ چاہتیں شریر تھیں وہ پہلے پانچ سال تو
غزل
0
5
28 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ہم نے ہر اک خیال کو تجسیم کر دیا
تجسیم کر کے قابلِ تعظیم کر دیا
تعمیر کی لگن میں دل و جان بیچ کر
ویران گھر کو آٹھویں اِقْلِیم کر دیا
رہتے تھے ایک گھر میں وہ کیا اتفاق سے
تقدیر نے مگر انھیں تقسیم کر دیا
غزل
0
4
28 مارچ 2025
شعر
Dabir Abbas
@dabirshah
بر لَبِ لَب، زیرِ لَب کوئی نہیں
"اور خوشیوں کی طَلَب کوئی نہیں"
پاس میرے، اب ترے مِلنے کے بعد
خوش نہ ہونے کا سَبَب کوئی نہیں
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
دو شعر
0
6
27 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سورج کا وقتِ شام سمندر میں ڈوبنا
اک خوابِ نا رسا کا مقدر میں ڈوبنا
آتا ہے دیکھنا تو بہت سوں کو یاں مگر
آتا نہیں ہے ایک کو منظر میں ڈوبنا
طوفان میں کہ جیسے کسی ایک ناؤ کا
دل کا ادائے ناز ستمگر میں ڈوبنا
غزل
0
2
27 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ہر زخم کے خرام میں رہتا ہے لال رنگ
اشکوں کے اہتمام میں رہتا ہے لال رنگ
دکھ، درد، آہ، کرب، الم، چیخ اور اشک
تحریر میں،کلام میں رہتا ہے لال رنگ
غصے میں لال پیلے ہوئے میرے نام پر
یعنی کہ میرے نام میں رہتا ہے لال رنگ
غزل
0
3
27 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دلوں پہ حکمرانی تک نہیں ہے
وفا کی ترجمانی تک نہیں ہے
فقط عہدِ جوانی تک نہیں ہے
محبت اک کہانی تک نہیں ہے
کبھی دل میں ہزاروں خواہشیں تھیں
مگر اب تو نشانی تک نہیں ہے
غزل
0
4
27 مارچ 2025
نظم
Dabir Abbas
@dabirshah
خیالِ خام سے ڈرنا، جواں جذبات سے ڈرنا
عذابِ شام سے ڈرنا، اندھیری رات سے ڈرنا
عطاؤں سے کبھی ڈرنا، کبھی آفات سے ڈرنا
خزاؤں سے کبھی ڈرنا، کبھی برسات سے ڈرنا
شکستِ خواب سے ڈرنا، کبھی نغمات سے ڈرنا
سرابِ شوق سے ڈرنا، گناہِ ذات سے ڈرنا
مسلسل ڈر
0
3
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دل کے کمرے میں گونجے اک صدمے کی آواز
رات کی خاموشی میں جیسے پنکھے کی آواز
ضرب لگانے والے کو تو آئی نہیں شاید
شہزادی نے محل میں سن لی تیشے کی آواز
لیکن ساری آوازیں ہیں اس کی ہی تقلید
تجھ کو شاید نہ بھاتی ہو، کَوّے کی آواز
غزل
0
4
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دل کے کمرے میں گونجے اک صدمے کی آواز
رات کی خاموشی میں جیسے پنکھے کی آواز
ضرب لگانے والے کو تو آئی نہ شاید
شہزادی نے محل میں سن لی تیشے کی آواز
لیکن ساری آوازیں ہیں اس کی ہی پیرو
تجھ کو شاید نہ بھاتی ہو، کَوّے کی آواز
غزل
0
4
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دل کے کمرے میں گونجے اک صدمے کی آواز
رات کے خاموشی میں جیسے پنکھے کی آواز
ضرب لگانے والے کو تو آئی نہ شاید
شہزادی نے محل میں سن لی تیشے کی آواز
لیکن ساری آوازیں ہیں اس کی ہی پیرو
تجھ کو شاید نہ بھاتی ہو، کَوّے کی آواز
غزل
0
5
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دل کے کمرے میں گونجے اک صدمے کی آواز
رات کے خاموشی میں جیسے پنکھے کی آواز
ضرب لگانے والے کو تو آئی نہ شاید
شہزادی نے سن لی لیکن تیشے کی آواز
لیکن ساری آوازیں ہیں اس کی ہی پیرو
تجھ کو شاید نہ بھاتی ہو، کَوّے کی آواز
غزل
0
7
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دل کے کمرے میں گونجے اک صدمے کی آواز
رات کے خاموشی میں جیسے پنکھے کی آواز
ضرب لگانے والے کو تو آئی نہ شاید
شہزادی نے سن لی لیکن تیشے کی آواز
لیکن ساری آوازیں ہیں اس کی ہی پیرو
تجھ کو شاید نہ بھاتی ہو، کَوّے کی آواز
غزل
0
7
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ایک مندر ہوں مَیں، وہ داسی ہے
میرے اندر فقط اُداسی ہے
یہ ہے فرمانِ حیدرِ کرار
خود شناسی خدا شناسی ہے
اُس کو پہچاننا نہیں مشکل
اک نشانی تو خوش لباسی ہے
غزل
0
4
26 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
یاد اُس کی عذاب کی صورت
چہرہ جس کا گلاب کی صورت
دل مرا ایک میکدہ جس میں
درد خالص شراب کی صورت
دوپہر تھی جنابِ سایہ گم
دوستی اک سراب کی صورت
غزل
0
5
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ایک مندر ہوں مَیں، وہ داسی ہے
میرے اندر فقط اُداسی ہے
یہ ہے فرمانِ حیدرِ کرار
خود شناسی خدا شناسی ہے
اُس کو پہچاننا نہیں مشکل
اک نشانی تو خوش لباسی ہے
غزل
0
8
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے احکامات بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آن پہنچا سلسلہ اسناد تک
غزل
0
2
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے احکامات بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آن پہنچا سلسلہ اسناد تک
غزل
0
5
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے احکامات بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آن پہنچا سلسلہ اسناد تک
غزل
0
4
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے تو احکام بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آ وہ پہنچا سلسلہ اسناد تک
غزل
0
3
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے تو احکام بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آ وہ پہنچا سلسلہ اسناد تک
غزل
0
3
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عشق تھا شاید حدِ میعاد تک
اب ہمیں آتے نہیں وہ یاد تک
مانتے ہیں اُس کے تو احکام بھی
جو نہیں سنتے مری فریاد تک
دل جلانے سے ہوا تھا جو شروع
آ وہ پہنچا سلسلہ اسناد تک
غشل
0
4
25 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
کہاں یہ قرب میسر لگاوٹوں سے ہے؟
سفر طویل کی گہری تھکاوٹوں سے ہے
کوئی بھی بات تمہاری بری نہیں لگتی
فقط گریز مجھے ان بناوٹوں سے ہے
مجھے غرض نہ وہاں کی نفس پرستی سے
نہ تیرے شہر کی جھوٹی ملاوٹوں سے ہے
غزل
0
4
24 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دور کہیں گونجی شہنائی
آنکھ یہاں اپنی بھر آئی
حال ہمارا اس نے پوچھا
نیند پلک سے جا ٹکرائی
اس کا نام بتا سکتے ہو؟
جس کے پیچھے عمر گنوائی
غزل
0
4
24 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سکون دل کو کہیں ایک پل نہیں آیا
میں آج گھوم کے ساری تری زمیں آیا
وہ حسن تیرے تخیل میں آ نہیں سکتا
کہ آج جس کو میں دے کے دل اور دیں آیا
جو ایک بار ملا تھا فراق سے پہلے
سکون پھر وہ دوبارہ کہیں نہیں آیا
غزل
0
5
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
بات کرنے کو میسر جسے تنہائی ہو
کیا بھلا اس سے بڑی اور پذیرائی ہو
اس پہ خود سوچ کہ کیا وحشتِ تنہائی ہو
جس کو تصویر سے اپنی نہ شناسائی ہو
دل ہو سینے میں مگر یاد نہ آئے تیری
آئینہ آنکھ میں ہو اور نہ بینائی ہو
غزل
0
6
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
بات کرنے کو میسر جسے تنہائی ہو
کیا بھلا اس سے بڑی اور پذیرائی ہو
اس پہ خود سوچ کہ کیا وحشتِ تنہائی ہو
جس کو تصویر سے اپنی نہ شناسائی ہو
دل ہو سینے میں مگر یاد نہ آئے تیری
آئنہ آنکھ میں ہو اور نہ بینائی ہو
غزل
0
8
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اسی لیے تو سُکُونِ اَبَد میں رہتا ہوں
میں اپنی آگ کے شعلے کی حد میں رہتا ہوں
یہ پانچ، بارہ یہ چودہ یہ کیا بَہَتَّر ہے؟
میں محو ایک خیالِ عدد میں رہتا ہوں
فقیہہِ شہر نے مجھ پر یہ اِفْتِرا باندھا
میں اپنے شوق کی زندانِ بد میں رہتا ہوں
غزل
0
5
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اسی لیے تو سُکُونِ اَبَد میں رہتا ہوں
میں اپنی آگ کے شعلے کی حد میں رہتا ہوں
یہ پانچ، بارہ یہ چودہ یہ کیا بَہَتَّر ہے؟
میں محو ایک خیالِ عدد میں رہتا ہوں
فقیہہِ شہر نے مجھ پر یہ اِفْتِرا باندھا
میں اپنے شوق کے زندانِ بد میں رہتا ہوں
غزل
0
1
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اسی لیے تو سُکُونِ اَبَد میں رہتا ہوں
میں اپنی آگ کے شعلے کی حد میں رہتا ہوں
یہ پانچ، بارہ یہ چودہ یہ کیا بَہَتَّر ہے؟
میں محو ایک خیالِ عدد میں رہتا ہوں
فقیہہِ شہر نے مجھ پر یہ اِفْتِرا باندھا
میں اپنے شوق کی زندانِ بد میں رہتا ہوں
غزل
0
9
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اسی لیے تو سُکُونِ اَبَد میں رہتا ہوں
میں اپنی آگ کے شعلے کی حد میں رہتا ہوں
یہ پانچ، بارہ یہ چودہ یہ کیا بَہَتَّر ہے؟
میں محو ایک خیالِ عدد میں رہتا ہوں
فقیہہِ شہر نے مجھ پر یہ اِفْتِرا باندھا
میں اپنے شوق کی زندانِ بد میں رہتا ہوں
غزل
0
6
23 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
عقل ہو فعلِ عشق پہ جیسے حیراں و نالاں
ایسے بے کل حیرت سے دیکھیں مجھ کو ناداں
کون کہے حالات ہمیشہ رہتے ہیں یکساں؟
ہوتے ہیں صحراؤں میں جو ٹھنڈے نخلستاں
دیکھ فلک پہ چمک رہا ہے ایسے سورج آج
جیسے دیکھ کے نکلا ہے یہ تابِ رخِ جاناں
غزل
0
3
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اگر چلتی محبت میں درایت
تو پھر ہوتا کبھی شکوہ شکایت
انانا و دموزی سے چلی ہے
محبت میں خسارے کی روایت
کبھی پایا نہیں، دل نے جو چاہا
ہوئی حسرت محبت میں عنایت
غزل
0
10
22 مارچ 2025
شعر
Dabir Abbas
@dabirshah
تیرے سفر کی خیر ہو، تو نے وہ رہنما چنا
جو کہ چلا تمام عمر، سَمْتِ خِلَافٍ مُنْتَہا
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)
ایک شعر
0
2
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
بس ایک تُو ہی غم زدہ نہیں ہے اس جہان میں
یہاں تو سب کی کٹ رہی ہے عمر امتحان میں
تُو آفتاب ہم کو اس نظر سے دیکھتا ہے کیوں
کیا ہماری روشنی نہیں ہے آسمان میں؟
جو روشنی تُو بانٹ دے وہ لوٹتی نہیں کبھی
ہمیں ملے کئی گنا عطا سے بڑھ کے دان میں
غزل
0
3
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
بس ایک تُو ہی غم زدہ نہیں ہے اس جہان میں
یہاں تو سب کی کٹ رہی ہے عمر امتحان میں
تُو آفتاب ہم کو اس نظر سے دیکھتا ہے کیوں
کیا ہماری روشنی نہیں ہے آسمان میں؟
جو روشنی تُو بانٹ دے وہ لوٹتی نہیں کبھی
ہمیں ملے کئی گنا عطا سے بڑھ کے دان میں
غزل
0
3
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
بس ایک تُو ہی غم زدہ نہیں ہے اس جہان میں
یہاں تو سب کی کٹ رہی ہے عمر امتحان میں
تُو آفتاب ہم کو اس نظر سے دیکھتا ہے کیوں؟
کیا ہماری روشنی نہیں ہے آسمان میں!
جو روشنی تو بانٹ دے وہ لوٹتی نہیں کبھی
ہمیں ملے کئی گنا عطا سے بڑھ کے دان میں
غزل
0
3
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
صاف نیلا آسماں اور ایک گدھ
جیسے بحرِ بے کراں اور ایک گدھ
کب سے دونوں خامشی سے ہم کلام
اک درختِ ناتواں اور ایک گدھ
دشتِ وحشت تیسرا ہوں ایک میں
بے کفن اک کارواں اور ایک گدھ
غزل
0
2
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
تمام قول ہی میرے جب اس نے ہلکے لیے
تو میں نے بدلے بھی اس سے بدل بدل کے لیے
فقط گلے ہی لگایا نہیں ہے میں نے اسے
ستم ظریف کے بوسے بھی میں نے بلکہ لیے
تمام کا ہی تمام آج اس نے وار دیا
ذرا بھی پیار بچایا نہ اس نے کل کے لیے
غزل
0
7
22 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
تمام قول ہی میرے جب اس نے ہلکے لیے
تو میں نے بدلے بھی اس سے بدل بدل کے لیے
فقط گلے ہی لگایا نہیں ہے میں نے اسے
ستم ظریف کے بوسے بھی میں نہ بلکہ لیے
تمام کا ہی تمام آج اس نے وار دیا
ذرا بھی پیار بچایا نہ اس نے کل کے لیے
غزل
0
8
21 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
شہرِ شکست و ریخت کے سب بجھ گئے چراغ
لیکن ہمارے ہاتھ پہ جلتے رہے چراغ
ان سے جو دور جاؤں تو رکتی ہے میری سانس
شاید کہ زندگی ہیں مری یہ دیے، چراغ
بازارِ دل فریب میں کیا کچھ نہ تھا مگر
ہم نے حیات بیچ کے دو لے لیے چراغ
غزل
0
8
21 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
شہرِ شکست و ریخت کے سب بجھ گئے چراغ
لیکن ہمارے ہاتھ پہ جلتے رہے چراغ
رکتی ہے میری سانس، جو بجھنے اگر لگیں
شاید کہ زندگی ہیں مری یہ دیے، چراغ
بازارِ دل فریب میں کیا کچھ نہ تھا مگر
ہم نے حیات بیچ کے دو لے لیے چراغ
غزل
0
8
21 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ایک نیلا آسماں اور ایک گدھ
جیسے بحرِ بے کراں اور ایک گدھ
کب سے دونوں خامشی سے ہم کلام
اک درختِ ناتواں اور ایک گدھ
دشتِ وحشت تیسرا ہوں ایک میں
بے کفن اک کارواں اور ایک گدھ
غزل
0
7
21 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
پردہ ہے نہ اب بیچ، حیا ہے نہ حجابات
ہیں عشق سیاحت کے یہ پر کیف مقامات
پلکوں پہ جمے اشکوں سے دن رات شکایات
یہ پیار میں ہوتی ہیں بچھڑنے کی علامات
یادوں کے درختوں پہ اُداسی کے پرندے
بیٹھے ہیں کہ جیسے ہیں یہی ان کے مکانات
غزل
0
3
20 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ہوا میں اڑتے پرندے کے دو پروں کی طرح
کسی مقام پہ موجود دو گھروں کی طرح
مرے نصیب کے مالک تری اجازت سے
میں راستوں میں بکھر جاؤں منظروں کی طرح
عطا کیے ہیں جو تم نے مجھے وہ سارے درد
میں شاعری میں لکھوں گا سخنوروں کی طرح
غزل
0
5
20 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
یہ ہے درست بشر بے وفا بھی ہوتے ہیں
بشر کے روپ میں لیکن خدا بھی ہوتے ہیں
ہے تجھ کو یار جدائی سے ہی اگر مطلب
کسی مقام پہ جا کر جدا بھی ہوتے ہیں
بجا ہے وصل کی اپنی الگ ہی راحت ہے
مگر یہ وصل کبھی بد مزہ بھی ہوتے ہیں
غزل
0
5
20 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
فقط نہیں کہ گل و رنگ تجھ سے نالاں ہیں
درخت، سایہ، پرندے سبھی پریشاں ہیں
یہ تھر، عرب تو ہیں کیا، کچھ نہیں صحارا بھی
جو میرے دل میں بے آب و گیا بیاباں ہیں
جو گل فروش تھے کل، آج میرِ محفل ہیں
جو بادشاہ تھے کل، آج حاشیہ خواں ہیں
غزل
0
10
20 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
فقط نہیں کہ گل و رنگ تجھ سے نالاں ہیں
درخت، سایہ، پرندے سبھی پریشاں ہیں
یہ تھر، عرب تو ہیں کیا، کچھ نہیں صحارا بھی
جو میرے دل میں بے آب و گیا بیاباں ہیں
جو گل فروش تھے کل، آج میرِ محفل ہیں
جو بادشاہ تھے کل، آج حاشیہ خواں ہیں
غزل
0
5
20 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اتار پھینکیے دل کے دماغ سے ڈر کو
خدا کے واسطے اب تو اٹھائیے سر کو
خود اپنے قلب و نظر کو سنبھال کر رکھیے
کبھی نہ دیجیے الزام حسنِ خود سر کو
بہت سُواد ہمیں بھی ہے آ رہا اس میں
کہ اور دیجیے کرنے ستم، ستم گر کو
غزل
0
4
19 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ستم ظریف کے قولِ محال سے نکلو
سرابِ عہدِ وفا کے خیال سے نکلو
حصارِ ذات میں الجھے ہوئے حسیں لوگو!
شکستہ ذات کے جھوٹے جمال سے نکلو
یہ اشتعال کوئی سانحہ نہ لے آئے
تم اشتعال کے اس احتمال سے نکلو
غزل
0
7
19 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
متروکِ محبت ہوں، گلہ کیسے کروں؟
دل یاد سے پر اُس کی رِہا کیسے کروں؟
مشکل سے کیا نور جدا آنکھ سے اب
ٹوٹے ہوئے خوابوں کو جدا کیسے کروں؟
یہ ساری کہانی ہے پسِ ترکِ وفا
اب تو ہی بتا اُس سے وفا کیسے کروں؟
غزل
0
4
18 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
مسکرائیں گے مگر دیر لگے گی تھوڑی
جگمگائیں گے مگر دیر لگے گی تھوڑی
یاد کے باب میں کچھ زخم ابھی باقی ہیں
بھول جائیں گے مگر دیر لگے گی تھوڑی
یہ جو اب لوگ مجھے چھوڑ رہے ہیں سارے
لوٹ آئیں گے مگر دیر لگے گی تھوڑی
غزل
0
42
18 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
وقت گزرا مختصر سا گو تمہارے شہر میں
دل ہوا بے حال پر رو رو تمہارے شہر میں
کب لکھی ہے داستاں ایسی کبھی تاریخ نے
ہم نے دیکھا ظلم ہوتے وہ تمہارے شہر میں
نام سے بھی ان کے، اپنا شہر تو واقف نہ تھا
دندناتے پھر رہے ہیں جو تمہارے شہر میں
غزل
0
6
17 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ایسے نکل گیا ہے وہ میرے گمان سے
جیسے کماں سے تیر کہ کلمہ زبان سے
کوئی بھی سانحے سے متاثر نہیں ہوا
دونوں گزارتے ہیں بہت اطمینان سے
کچھ بھی تو میرے ساتھ انوکھا نہیں ہوا
کوئی گلہ نہیں ہے مجھے خاندان سے
غزل
0
11
17 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
پھر نہ کہنا کہ مرے دل نے ہے نادانی کی
قصۂ عشق ہے اک شکل پشیمانی کی
اب خلاف اُس کے بغاوت پہ اترنا ہو گا
کیوں کہ تقدیر نے تقسیم میں من مانی کی
دشتِ ویراں تُو جسے خواب میں دیکھے اپنے
دل اُسی منزلِ آخر پہ ہے ویرانی کی
غزل
0
5
16 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
جذبہ کوئی اور نہیں حاوی مرے دل میں
اک عشق ہی رہتا ہے مساوی مرے دل میں
وہ مجھ سے بچھڑ کے بھی جدا ہو نہیں سکتا
بہتا ہے وہی صورتِ راوی مرے دل میں
یوں یاد تری پاس بلائے مجھے گویا
بیٹھی ہو کہیں بن کے بلاوی مرے دل میں
غزل
0
5
16 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
یہ بے خودی، یہ تماشا، یہ دشتِ تنہائی
ہمیں وفائے محبت کہاں ہے لے لائی؟
وفا کے بدلے ملے درد، اشک، رسوائی
محبتوں کی یہ کیسی ہوئی پذیرائی؟
مجھے ملا نہ کوئی درد بانٹنے والا
مرے نصیب میں آئے فقط تماشائی
غزل
0
7
16 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
تجھ کو آتا ہے ہنر گھیر کے لانے والا
وہ ترے دام میں ایسے نہیں آنے والا
یوں تو لاکھوں ہیں یہاں حسن کے تپتے صحرا
پر کوئی ایک نہیں پیاس بڑھانے والا
اے سمندر! ہے تلاطم ترے اپنے اندر
میں ہوں ہر آنکھ میں طوفان اٹھانے والا
غزل
0
3
15 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
جو بے یقینی زمان و مکاں سے آتی ہے
خرد سے الجھی ہوئی داستاں سے آتی ہے
کوئی تو ہوگا جو اس کا پتا بتائے گا
یہ بے قراری مسلسل کہاں سے آتی ہے؟
یہ کس کی یاد ہے سایہ فگن خیالوں میں؟
یہ کس کی چاپ دلِ ناتواں سے آتی ہے؟
غزل
0
5
15 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
کچھ اس طرح سے وہ رسمِ وفا نبھاتی ہے
کہ ایک زخم نیا آئے دن لگاتی ہے
یہ بے قرار طبیعت جدا کرے سب سے
یہ بے قرار طبیعت ستم بھی ڈھاتی ہے
تلاشِ رزق میں کٹتا ہے سارا دن میرا
پھر اس کی یاد سرِ شام سر اٹھاتی ہے
غزل
0
4
15 مارچ 2025
آزاد نظم
Dabir Abbas
@dabirshah
رات چودھویں کی ہے
تیرے عکس کی صورت
چاند میری آنکھوں کے
سامنے رہے گا تو
نیند کیسے آئے گی؟
ڈاکٹر دبیر عباس سید
عکسِ جاں
0
3
15 مارچ 2025
آزاد نظم
Dabir Abbas
@dabirshah
رات چودھویں کی ہے
تیرے عکس کی صورت
چاند میری آنکھوں کے
سامنے رہے گا تو
نیند کیسے آئے گی؟
عکسِ جاں
0
6
15 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
جو بے یقینی زمان و مکاں سے آتی ہے
خرد سے الجھی ہوئی داستاں سے آتی ہے
کوئی تو ہوگا جو اس کا پتا بتائے گا
یہ بے قراری مسلسل کہاں سے آتی ہے؟
یہ کس کی یاد ہے سایہ فگن خیالوں میں؟
یہ کس کی چاپ دلِ ناتواں سے آتی ہے؟
غزل
0
5
14 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اس سے آگے گر نہ کی جائے بیاں کیسا لگے
چھوڑ دی جائے یہاں ہی داستاں کیسا لگے
یہ جو روشن ہیں ستارے دل میں تیرے پیار کے
خاک ہو جائے اگر یہ کہکشاں کیسا لگے
چلنے والے، تیرگی میں پر سکوں، اے قافلے!
بجھ اگر جائے چراغِ آسماں کیسا لگے
غزل
0
2
13 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
خزاں ہو یا بہاریں ہوں، نہ شکوہ ہے نہ نعرہ ہے
یہ جینا بھی مزے کا ہے، یہ مرنا بھی گوارا ہے
اداسی رات کی چادر میں لپٹی ساتھ چلتی ہے
اداسی سے ہوئی مدت کہ یارانہ ہمارا ہے
کبھی آوارہ گردی ہے، کبھی صحرا نوردی ہے
حقیقت میں یہ خود کو ڈھونڈنے کا کھیل سارا ہے
غزل
0
6
13 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سبب کچھ اور کیا ہو گا جو ہم بیزار بیٹھے ہیں
محبت کا کہ ہم عجلت میں کر انکار بیٹھے ہیں
یہ دل خاموش دروازوں پہ دستک کب تلک دیتا
سو اپنے درد کو یارو کیے ہموار بیٹھے ہیں
جو حسرت دل میں پلتی تھی، وہ اب زنجیر بن بیٹھی
اسی زنجیر کے سایے میں ہم بیمار بیٹھے ہیں
غزل
0
7
13 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سبب کچھ اور کیا ہو گا جو ہم بیزار بیٹھے ہیں
محبت کا کہ ہم عجلت میں کر انکار بیٹھے ہیں
یہ دل خاموش دروازوں پہ دستک کب تلک دیتا
سو اپنے درد کو یارو کیے ہموار بیٹھے ہیں
جو حسرت دل میں پلتی تھی، وہ اب زنجیر بن بیٹھی
اسی زنجیر کے سایے میں ہم بیمار بیٹھے ہیں
غزل
0
8
12 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
دوستی ہر ایک سے آخر چھپانی پڑ گئی
ہم کو اپنی ذات پر تہمت لگانی پڑ گئی
ہم نے کوشش تو بہت کی بات بن جائے مگر
آخرش دیوار ہی ہم کو اٹھانی پڑ گئی
روکتے تھے ہم جہاں اوروں کو جانے سے سدا
خود اُسی رستے پہ قسمت آزمانی پڑ گئی
غزل
0
7
9 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
آنسوؤں کا چشمِ غم سے اب گزر ہوتا نہیں
درد ہوتا ہے مگر کوئی اثر ہوتا نہیں
زندگی میں تلخیاں کچھ اس طرح شامل ہوئیں
اب یہ عالم ہے کہ دل بھی ہم سفر ہوتا نہیں
زخم جو خود کو لگائیں آپ اپنے ہاتھ سے
وقت ایسے زخمیوں کا چارہ گر ہوتا نہیں
غزل
1
7
8 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
ہم اس کی زندگی سے نکالے نہیں گئے
اس سے ہمارے روگ سنبھالے نہیں گئے
کب تک منائی جائے گی تیری بھی خیر دوست!
کیا تیرے ہم خیال اٹھا لے نہیں گئے؟
وہ تھے محبتوں کے یا دنیا کے، جو بھی تھے
ہم سے تو درد شعر میں ڈھالے نہیں گئے
غزل
0
4
6 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اِبْتِلا اور میں مجھ کو دلِ دلگیر نہ ڈال
یہ مرے پاؤں نئے عشق کی زنجیر نہ ڈال
سیکڑوں بار کی کوشش سے ہے امید بندھی
اب نئی کوئی رکاوٹ اے عناں گیر! نہ ڈال
میری تقصیر کی دے مجھ کو سزا، اپنی خطا
مرے حصے میں مگر مورد تقصیر نہ ڈال
غزل
0
3
5 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
سبب کچھ اور کیا ہو گا جو ہم بیزار بیٹھے ہیں
محبت کا کہ ہم عجلت میں کر انکار بیٹھے ہیں
یہ دل بھی آج خاموشی کی دہلیزوں پہ ٹھہرا ہے
سو اپنے درد کو ہم بھی کیے ہموار بیٹھے ہیں
جو حسرت دل میں پلتی تھی، وہ اب زنجیر بن بیٹھی
اسی زنجیر کے سایے میں ہم بیمار بیٹھے ہیں
غزل
1
1
12
5 مارچ 2025
غزل
Dabir Abbas
@dabirshah
اس کو جزو کتاب کر کے بھی
کچھ ملا نہ ثواب کر کے بھی
مطمئن وہ نہیں ہوئے میری
زندگی کو خراب کر کے بھی
پھر بھی چاہا نہیں گیا خود کو
جب کہ دیکھا نقاب کر کے بھی
غزل
0
10
معلومات