نیا اک غم لگا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
ابھی کتنی سزا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
تمہارا حسن زد میں ہے تکبر کی، تمہیں اک دن
یہ منھ کے بل گرا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
وہ ساتھی جو بڑا ہی معتبر ہے، وقت آنے پر
وہی تم کو دغا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
فراقِ یار جس کو تم بہت سادہ سمجھتے ہو
تمہیں بھی یہ مٹا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا
زمانے کی وکالت کیا ضروری ہے مجھے کرنی
"زمانہ خود بتا دے گا میں تم سے کچھ نہیں کہتا"
(ڈاکٹر دبیر عباس سید)

0
1
14
ڈاکٹر صاحب آپ ہر بات تو مخاطب کو بتا رہے ہیں کہ کوئی منہ کے بل گرا دیگا - دغا دے گا مٹا دے گا وغیرہ وغیرہ - پھر آگے یہ کہنا کہ "میں تم سے کچھ نہیں کہتا" چہ معنیٰ دارد؟
اسے ضعفِ ردیف کہتے ہیں یعنی ردیف نبھ نہ سکی

0