Circle Image

Umar ahsan

@umarahsansahil@gmail.com

سارے جہاں پہ میرے ہے رحمت رسولﷺ کی
مومن کے دل میں بس ہے محبت رسولﷺ کی
دیتے دعا پتھر وہ تھے برسانے والوں کو
ایسی ہے میرے یارو طبیعت رسولﷺ کی
دشمن بھی دیتا جس کی ہمیشہ مثال تھا
ایسی ہے میرے یارو صداقت رسولﷺ کی

0
72
کیا عجب سب کا یہ کاروبار ہے
جب سے دنیا بن گٸی بازار ہے
جھوٹ بکتا ہے مسلسل اب یہاں
ہر منافق وزنی ساہوکار ہے
بات جو حق کی کرے دیوانہ ہے
سچ لگے سب کو یہاں بے کار ہے

0
147
کیا عجب سب کا یہ کاروبار ہے
جب سے دنیا بن گٸی بازار ہے
جھوٹ بکتا ہے مسلسل اب یہاں
ہر منافق وزنی ساہوکار ہے
بات جو حق کی کرے دیوانہ ہے
سچ لگے سب کو یہاں بے کار ہے

0
61
تم سے میرے رب کوٸی بھی نہیں گلہ ہم کو
تیرے رستے پر چل کر کیا نہیں ملا ہم کو
بھول بیٹھے جب احکامات تیرے ہیں کیسے
پہلوں کو جو ملا ملتا وہی صلہ ہم کو
کب تلک مقدر میں ہے ہمارے پستی ہی
خود سے ہی ہمیں پھر سے تو ابھی ملا ہم کو

0
253
پے در پے مٹا رہا ہے مجھ کو
اب ہجر یہ کھا گیا ہے مجھ کو
اک تیری ہی آرزو سے زاٸد
بتلا مری جو خطا ہے مجھ کو
اس عشق میں کیوں وفا بھی کر کے
ملی یہ فقط سزا ہے مجھ کو

0
50
طنز کر رہا ہے مجھ پے وفا کا وہ پیکر
چھوڑ جانے میں جس کا جوڑ ہی نہیں کوٸی
جانتا ہوں اصلیت ساتھ اس کے پھر کیوں ہوں
کھینچتی ہے جو ، اب وہ ڈور ہی نہیں کوٸی
حد سے ہے زیادہ شاطر کہیں وہ افسوں گر
جادو بھی وہ کیا ، جس کا توڑ ہی نہیں کوٸی

0
58
میں ٹوٹ کے بھی گرا نہیں ہوں
بس چپ ہوں ابھی مرا نہیں ہوں
یہ سچ ہے بکھر گیا ہوں لیکن
میں جگ سے کبھی جکا نہیں ہوں
غم سے ہو گیا ہوں چور اب تو
پھر بھی میں ابھی تھکا نہیں ہوں

0
52
ہاں ہونے نہ دینا تو مجبور مجھ کو
یوں دنیا کی خواہش سے رکھ دور مجھ کو
یہ ایمان میرا کبھی بک نہ پاٸے
اے مولا وہ کر دے عطا نور مجھ کو
کبھی کامیابی نہ ایسی ہو حاصل
بنا دے ذرا بھی جو مغرور مجھ کو

0
66