سارے جہاں پہ میرے ہے رحمت رسولﷺ کی |
مومن کے دل میں بس ہے محبت رسولﷺ کی |
دیتے دعا پتھر وہ تھے برسانے والوں کو |
ایسی ہے میرے یارو طبیعت رسولﷺ کی |
دشمن بھی دیتا جس کی ہمیشہ مثال تھا |
ایسی ہے میرے یارو صداقت رسولﷺ کی |
سرداروں کو شکست دلا دی غلاموں سے |
ایسی ہے میرے یارو شجاعت رسولﷺ کی |
تقدیر پے شدید مجھے رشک ان کی ہے |
حصے میں جن کے آٸی رفاقت رسولﷺ کی |
پاٸی دے کر نجات تھی آدم نے واسطہ |
ایسی ہے میرے یارو شہادت رسولﷺ کی |
قربان کر دوں سارے جہاں کی یہ خوشیاں میں |
حاصل ہو جاٸے مجھ کو شفاعت رسولﷺ کی |
عمر احسان ساحل |
معلومات