Circle Image

Syeda Larain Fatima

@fatimagul

poetry is the shadow cast by our streetlight imaginations.

میں دل سے پریشان ہوں دل مجھ سے پریشاں
یہ دیکھ کہ سارا ہی جہاں مجھ پہ ہے حیراں
سورج کی تپش سے ہی ہوا چاند ہے روشن
ہے بیش بہا ماہ تو کیوں شمس ہے ارزاں
ہمت کرو جینے کی ابھی عہد ہے باقی
گل روگ لگا بیٹھ گئی کس کا ہو جاناں

3
100
تیرا تحفہ سنبھال رکھا ہے
اب بھی اک اور وبال رکھا ہے
میرا دل کیسے آگیا تم پر
یہ لبوں پر سوال رکھا ہے
گمشدہ ہو گیا ہے دم میرا
ہاں ترا پھر خیال رکھا ہے

0
3
82
کتنے ملے عذاب کے بیمار ہوگئے
اتنے کہ اپنی جان سے بیزار ہوگئے

0
38
علی چلیں تو خدا کا نظام چلتا ہے
علی کے چلنے سے کن کا نظام چلتا ہے
اکھاڑنا درِ خیبر، غدیر کا مولا
علی نہ ہوں تو کہاں کس کا کام چلتا ہے
ابھی بھی کعبہ یہی ہنس کہ ہر طرف کہتا
علی کے دم سے تو میرا بھی نام چلتا ہے

20
علی چلیں تو خدا کا نظام چلتا ہے
علی کے چلنے سے کن کا نظام چلتا ہے
اکھاڑنا درِ خیبر، غدیر کا مولا
علی نہ ہوں تو کہاں کس کا کام چلتا ہے
ابھی بھی کعبہ یہی ہنس کہ ہر طرف کہتا
علی کے دم سے تو میرا طواف چلتا ہے

0
41
دل اشکبار ہو ولے لب خندہ
اس رسم سے خفا ہے ترا بندہ
جو داغ غنچہ چھوڑ گیا تھا، اب
گلشن ہے اس نشان پہ شرمندہ
کیوں میری اشک ریز ہوئیں آنکھیں
اس غم پہ دل کو ہونا تھا فرخندہ

0
25
بھٹک کر جب اسی گھر پر گیا ہوں
وہی در پر گرا پھر رو دیا ہوں
کبھی جس سے گریزاں بے وجہ تھا
مدد اس سے طلب اب کر رہا ہوں
محبت کا عجب عالم سمایا
نجانے اب کہاں کھوسا گیا ہوں

0
32
بھٹک کر جب اسی گھر پر گیا ہوں
وہی در پر گرا پھر رو دیا ہوں
کبھی جس سے گریزاں بے وجہ تھا
مدد اس سے طلب اب کر رہا ہوں
محبت کا عجب عالم سمایا
نجانے اب کہاں کھوسا گیا ہوں

1
67